تازہ ترین

خیبر پختونخوا میں بھی انتخابات کیلیے 8 اکتوبر کی تاریخ مقرر

پنجاب کے بعد خیبر پختونخوا میں بھی عام انتخابات...

’عدالتی اصلاحات بل پر کیا فیصلہ کروں گا یہ کہنا قبل ازوقت ہے‘

اسلام آباد: صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے عدالتی...

قومی اسمبلی میں‌ عدالتی اصلاحات کا بل منظور

اسلام آباد: قومی اسمبلی نے عدالتی اصلاحات پر مشتمل...

بھارت : گائے کا گوشت لانے کے الزام میں ایک اور مسلمان قتل

پٹنہ : بھارت میں انتہا پسند ہندو جماعت کے کارندوں نے گائے کا گوشت لے جانے کے شُبے میں ایک مسلمان کو راڈوں اور ڈنڈوں سے مار مار کر قتل اور دوسرے کو زخمی کردیا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق یہ واقعہ ریاست بہار کے ضلع سیوان میں پیش آیا جہاں56 سالہ شخص نسیم قریشی کو جنونی ہندوؤں کے جتھے نے تعاقب کرکے بہیمانہ تشدد کا نشانہ بنایا۔

مقتول نسیم قریشی جو اپنے بھتیجے کے ساتھ گوشت اور دیگر سامان لے کر گھر جا رہا تھا کہ مشتعل ہجوم نے اسے روک کر بہیمانہ تشدد کا نشانہ بنایا۔

پولیس کے مطابق مشتعل ہجوم نے نسیم اور اس کے بھتیجے کو ایک مسجد کے قریب پکڑا تھا جہاں سے انہوں نے فرار ہونے کی کوشش کی لیکن ہجوم نے ان پر لاٹھیوں سے حملہ کردیا جس کے بعد کچھ لوگوں نے دونوں زخمیوں کو پولیس کے حوالے کیا۔

پولیس کے مطابق نسیم کو شدید زخمی حالت میں ہسپتال لے جایا گیا جہاں وہ زخموں کی تاب نہ للاتے ہوئے جاں بحق ہوگیا۔ پولیس کے مطابق واقعے میں ملوث چار ملزمان کو گرفتار کرلیا گیا ہے ملزمان سے مزید تفتیش جاری ہے۔

Comments