غزہ اور لبنان میں جنگ کے باعث امریکی صدارتی انتخابات میں مسلم کمیونٹی عدم دلچسپی اور تذبذب کا شکار ہیں۔
غیر ملکی میڈیا رپورٹ کے مطابق مسلمانوں کے حقوق سے متعلق دونوں بڑی پارٹیوں کے صدارتی امیدواران کی پالیسیاں کمیونٹی کے معیار پر پوری نہیں اترتیں، جس کی وجہ سے متعدد مسلم ووٹرز احتجاجاً ووٹ ڈالنے سے گریز کر رہے ہیں۔
امریکا کی سب سے بڑی مسلم سول رائٹس اور وکالت کی تنظیم کونسل آن امریکن اسلامک ریلیشنز نے آخری انتخابی سروے کے نتائج جاری کردئیے۔
- Advertisement -
کئیر کے مطابق گرین پارٹی کی امیدوار جل اسٹائن کی حمایت بیالیس فیصد جبکہ ہیرس کو اکتالیس فیصد اور ٹرمپ کو مسلم کمیونیٹی میں دس فیصد حمایت حاصل ہے۔
امریکا میں مسلم ووٹرز کی تعداد تقریباً 25 لاکھ ہے، مسلم ووٹرز کا کردار ایریزونا، جارجیا، مشی گن اور پنسلوانیا میں فیصلہ کن ثابت ہوسکتا ہے۔