کراچی : پاکستان تحریک انصاف کے رہنما فیصل واوڈا نے کہا ہے کہ مسلم لیگ نواز نے کبھی الیکشن جیتا نہیں بلکہ اقتدار خریدا ہے، نواز شریف بہت جلد اپنے انجام کو پہنچے والے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے رہنما فیصل واوڈا نے کہا ہے کہ ن لیگ کو جسٹس قیوم جیسے ججز چاہیئں، مسلم لیگ نواز نے کھبی الیکشن میں کامیابی حاصل نہیں کی بلکہ اقتدار خریدا ہے۔
رہنما تحریک انصاف کا کہنا تھا کہ نواز شریف جلد جیل جانے والے ہیں، پورا ملک دیکھے گا کہ نواز شریف جلد انجام کو پہنچنے گے، مسلم لیگ نواز نے اپنے دورِ حکومت میں ہی سابق صدر پرویز مشرف کو ملک سے فرار کروایا تھا۔
فیصل واوڈا نے کہا ہے کہ سابق آرمی چیف پرویز مشرف کو واپس پاکستان آنا چاہئے اور ملکی عدالتوں کا سامنا کرنا چاہئے۔
ان کا کہنا تھا کہ مجھے نہیں لگتا ریحام خان کی کتاب برطانیہ میں شائع بھی ہوگی، کتاب میں حمزہ عباسی کا ذکر کیا گیا ہے لیکن حمزہ عباسی پی ٹی آئی کے رہنما نہیں ہیں، حامی ہیں۔
پاکستان تحریک انصاف کے رہنما کا کہنا تھا کہ عمران خان نے کرپشن کے خلاف 22 سال سے جدوجہد کررہے ہیں، عمران خان کے خلاف اور کوئی الزام نہیں ملا تو ذاتی حملے شروع کردیے۔
فیصل واوڈا کا نے بتایا کہ مسلم لیگ ن نے ماضی میں بھی شہید محترمہ بے نظیر بھٹو کےخلاف مہم چلائی تھی، کمزور آدمی کی نشانی ہے کہ وہ ذاتی حملے شروع کردیتا ہے۔
خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں۔ مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔