منگل, مئی 13, 2025
اشتہار

لاہور: لیگی کارکنوں نے تحریک انصاف کے استقبالیہ بینرز اتار دیے

اشتہار

حیرت انگیز

لاہور : پاکستان مسلم لیگ ن 29 اپریل کو تحریک انصاف کی جانب سے مینار پاکستان پر ہونے والے جلسے سے خوفزدہ ہے، نا معلوم افراد نے گذشتہ رات اندھیرے میں پی ٹی آئی کے استقبالیہ بینرز اتار دیئے۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کارکنان کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا تھا کہ 29 اپریل کو مینار پاکستان پر سالگرہ کا جشن منائیں گے۔

پاکستان تحریک انصاف کے جلسے سے مسلم لیگ شدید خوفزدہ ہے، رات کے اندھیرے میں نامعلوم افراد نے پی ٹی آئی کے استقبالیہ بینرز اتار دیئے۔ تحریک انصاف کے بینرز جیل روڈ، مال روڈ، سمیت دیگر اہم شاہراہوں سے اتارے گئے ہیں۔

پی ٹی آئی کے عہداران کا کہنا تھا کہ کارکنوں نے بینرز اتارنے والے افراد کو روکنے کی کوشش کی، لیکن نامعلوم افراد تحریک انصاف کے کارکنوں کو دیکھتے ہی فرار ہوگئے۔

پاکستان تحریک انصاف کے رہنما حلیم عادل شیخ نےاستقبالیہ بینرز اتارنے کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ 29 اپریل کو مینار پاکستان پر جلسہ لازمی ہوگا۔

ان کا کہنا ہے کہ تحریک انصاف کا کاررواں آج سندھ روانہ ہوگا، پی ٹی آئی آج شام کو سکھر اور کل صبح ملتان میں پہنچے گی۔


مینارپاکستان پرجلسہ لازمی ہوگا چاہے اجازت ملے یا نہ ملے‘ چوہدری سرور


خیال رہے کہ پاکستان تحریک انصاف کے 22ویں یوم تاسیس کےموقع پر چیئرمین عمران خان نے خصوصی ویڈیو پیغام میں کہا کہ آج سے ٹھیک 22سال قبل تحریک انصاف کی بنیادرکھی، آج سالگرہ ہے، آپ نےشایان شان طریقے سے منانی ہے۔

عمران خان کا کہنا تھا کہ کارکنوں کو29اپریل کومینارپاکستان پہنچناہے، 29 اپریل کو مینار پاکستان کے سائے میں خوشیاں منائیں گے اور نئے پاکستان کی تعمیر کے لیے اپنے خواب کی تفصیلات بھی سامنے رکھوں گا۔


خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں‘ مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کےلیے سوشل میڈیا پرشیئر کریں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں