اتوار, جولائی 6, 2025
اشتہار

مسلم لیگ ق کا چوہدری شجاعت کو پارٹی صدارت سے ہٹانے کا اعلان

اشتہار

حیرت انگیز

مسلم لیگ ق نے چوہدری شجاعت کو پارٹی صدارت سے ہٹانے کا اعلان کرتے ہوئے 10 دن کے اندر انٹرا پارٹی الیکشن کرانے کا فیصلہ کیا ہے۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق ق لیگ کے سینٹرل ورکنگ کمیٹی اجلاس کےبعد سینیٹر کال علی آغا نے اجلاس کے حوالے سے میڈیا کو بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ چوہدری شجاعت کی صحت ان کے فیصلوں پر اثر انداز ہو رہی ہے۔ اس لیے چوہدری شجاعت کو پارٹی کی صدارت سے ہٹانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

کامل علی آغا نے بتایا کہ سینٹرل ورکنگ کمیٹی کے اجلاس کیلئے تمام ممبران کو مدعو کیا گیا تھا اور اس میں 83 ممبران شریک تھے۔ اجلاس میں پارٹی صورتحال پر غور کیا گیا۔

ان کا کہنا تھا کہ کچھ کارروائیاں 3 افراد کی جانب سے ہوئیں جو پارٹی کیلئے نقصان دہ تھیں۔ طارق بشیر چیمہ سازش کر رہا ہے اور پارٹی کو اپنے مفاد کیلئے استعمال کر رہا ہے۔ سینٹرل ورکنگ کمیٹی نے اتفاق رائے سے چوہدری شجاعت اور طارق بشیر چیمہ کو عہدوں سے ہٹانے کا فیصلہ کیا ہے۔

سینیٹر کامل آغا کا کہنا تھا کہ پارٹی کی سینٹرل ورکنگ کمیٹی نے 10 روز میں انٹرا پارٹی الیکشن کی بھی تجویز دی ہے اور اجلاس میں 5 رکنی پارٹی الیکشن کمیشن کا تقرر کیا گیا ہے۔ انٹرا پارٹی الیکشن کیلئے سینئر ایڈووکیٹ جہانگیر اے جوجہ کو چیئرمین مقرر کیا گیا ہے۔

انہوں نے بتایا کہ 10 روز میں پارٹی جنرل کونسل اجلاس بلایا جائے گا۔ اجلاس میں اسپیکر پنجاب اسمبلی کیلیے سبطین خان کے نام کی منظوری دی گئی اور ق لیگ ممبران پنجاب اسمبلی کو ہدایت دی کہ وہ سبطین خان کو ووٹ دیں۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں