جمعہ, جنوری 3, 2025
اشتہار

گائے چوری کرنے کا شبہ، ہندو انتہاپسندوں نے ایک اور مسلمان کو قتل کردیا

اشتہار

حیرت انگیز

منی پور : ہندو انتہاپسندوں نے گائے چوری کرنے کے شبے میں ایک اور مسلمان محمد حشمت علی کو قتل کر دیا.

رپورٹ کے مطابق منی پور کے گاﺅں کائیراو مکاتانگ کے رہائشی ہیڈ ماسٹر محمد حشمت علی کو ہندو انتہاپسندوں نے گائے چوری کے شبہ میں پکڑ کر مارنا شروع کردیا، جس کے نتیجے میں محمد حشمت ہلاک ہوگیا، محمد حشمت کی ہلاکت کے خلاف کئی علاقوں میں ہڑتال رہی۔

- Advertisement -

پولیس کا کہنا ہے علاقے کیراﺅمکٹنگ میں مسلمانوں کی اکثریت ہے اور یہاں کشیدگی پائی جاتی ہے، پولیس نے تھانے کے سامنے احتجاج کرنے والے مسلمان مظاہرین پر ربڑ کی گولیاں چلائیں، جس سے متعدد افراد زخمی ہوگئے۔

کئی مسلم تنظیموں نے منی پور میں ہڑتال کی کال دی تھی۔

لواحقین نے قتل کی رپورٹ ارلبگ تھانے میں درج کرادی ہے، لواحقین نے ملزموں کی گرفتاری تک لاش کی تدفین کرنے سے انکار کر دیا ہے

مسلم تنظیموں نے وفاق سے معاملے میں مداخلت کرنے کی اپیل کی ہے.

واضح رہے کہ اس سے قبل بھی اتر پردیش میں صرف گائے کا گوشت کھانے کی افواہ پر ہندو انتہاپسندوں 50سالہ محمداخلاق اور اسکے 22 سالہ بیٹے کو بہیمانہ تشدد کا نشانہ بنایا تھا ، جس کے نتیجے میں محمداخلاق جان کی بازی ہی ہار گیا تھا ۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں