تازہ ترین

صدر آصف زرداری آج پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس سے خطاب کریں گے

اسلام آباد : صدر آصف زرداری آج پارلیمنٹ کے...

پاکستانیوں نے دہشت گردوں کے ہاتھوں بہت نقصان اٹھایا، میتھیو ملر

ترجمان امریکی محکمہ خارجہ میتھیو ملر نے کہا ہے...

فیض حمید پر الزامات کی تحقیقات کیلیے انکوائری کمیٹی قائم

اسلام آباد: سابق ڈائریکٹر جنرل انٹر سروسز انٹلیجنس (آئی...

افغانستان سے دراندازی کی کوشش میں 7 دہشتگرد مارے گئے

راولپنڈی: اسپن کئی میں پاک افغان بارڈر سے دراندازی...

‘ سعودی وفد کا دورہ: پاکستان میں اربوں ڈالر کی سرمایہ کاری ہوگی’

اسلام آباد : وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے...

کشمیر بھارتی مظالم، مسلم میڈیکل مشن نے ویزے کے لیے ہائی کمیشن میں درخواستیں جمع کروادی

اسلام  آباد : غیرسرکاری تنظیم ’’مسلم میڈیکل مشن‘‘ کے 30  رکنی ڈاکٹروں اور پیرا میڈیکل اسٹاف پر مشتمل ٹیم نے مقبوضہ کشمیر میں متاثرہ افراد کے علاج کے لیے ویزہ درخواستیں بھارتی ہائی کمیشن میں جمع کروادی۔

تفصیلات کے مطابق مقبوضہ کشمیر میں جاری بھارتی افواج کے مظالم نے نشانہ بننے والے مظلوم کشمیریوں کے علاج کے لیے غیر سرکاری ڈاکٹروں کی تنظیم نے کشمیر ویزے کے لیے درخواستیں بھارتی ہائی کمیشن میں جمع کروادی، بھارتی ہائی کمیشن اسلام آباد میں ویزے کے لیے درخواستیں جمع کروانے کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مسلم میڈیکل مشن کے عہدیدار پروفیسر ڈاکٹر ناصر ہمدانی اور پروفیسر خالد حسین قریشی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ’’امراض چشم اور امراض ہڈی و جوڑ کے ڈاکٹرز سمیت دیگر طبی عملے پر مشتمل 30 رکنی ٹیم مقبوضہ کشمیر جاکر متاثرہ افراد کو اپنی سہولیات فراہم کرنے لیے لیے تیار ہے۔

پڑھیں : بھارتی فلموں کی نمائش پر پابندی کے حوالے سے لاہورہائی کورٹ میں درخواست دائر

ٹیم کے پاس ادویات اور ضروری سامان کی ادویات وافر مقدار میں موجود ہیں، انہوں نے مزید کہا ہے ’’ ہم انسانی ہمدردی کے تحت مظلوم کشمیریوں کی مدد کرنا چاہتے ہیں کیونکہ زخمی افراد کا بھارتی ڈاکٹروں نے علاج کرنے سے صاف انکار کردیا ہے‘‘۔

مزید پڑھیں : مقبو ضہ کشمیر میں بھارتی فوج کے ظلم کیخلاف آواز اٹھانے والوں کی پوسٹس ڈیلیٹ

مقبوضہ وادی میں کئی روز سے کرفیو نافذ ہے جس کے باعث کشمیریوں کو شدید مشکلات کا سامنا کرناپڑ رہا ہے ، انہوں نے اقوامِ متحدہ سے اپیل کی کہ ’’میڈیکل مشن کو جاری رکھنے کے لیے بھارتی سفارت خانے پر دباؤ ڈالا جائے تاکہ وہاں زخمی ہونے والے افراد کو طبی سہولیات مہیا کی جاسکیں‘‘۔

یہ بھی پڑھیں : مقبوضہ کشمیر: 17ویں دن بھی کرفیو نافذ، شہادتوں کی تعداد 56ہوگئی

پروفیسر خالد حسین قریشی نے بھارت سے اپیل کی کہ ’’بھارت تمام ممبران کے درخواستوں کو منظور کرتے ہوئے ویزا جاری کرے تاکہ بروقت طبی سہولیات مہیا کر کے مزید انسانی جانوں کے ضیاع کو روکا جاسکے‘‘۔

Comments

- Advertisement -