اشتہار

اترپردیش میں وزیراعلی کی ریلی میں مسلمان خاتون کا برقع اتروالیاگیا

اشتہار

حیرت انگیز

نئی دہلی : بھارت میں انتہاپسندہندوؤں نے مسلمانوں کی تذلیل کی نئی مثال رقم کردی، اترپردیش میں وزیراعلی کی ریلی میں شریک مسلمان خاتون سے زبردستی برقع اتروالیا گیا۔ انسانی حقوق کی پامالی پر متعصب بھارتی میڈیا تک چیخ اُٹھا۔

بھارت میں انتہا پسندی نےمسلمانوں کاجینا دوبھرکردیا، اترپردیش میں انتہا پسند وزیراعلیٰ کے حامی مسلمان بھی محفوظ نہیں، گائے کے ذبیح پر پابندی کے نام پر مسلمانوں کو قتل کرنے کےبعد اب ہندو انتہاپسندوں کو برقع بھی برداشت نہیں۔

- Advertisement -

اترپردیش کے انتہاپسند وزیراعلی یوگی آدیتیہ ناتھ کی ریلی میں شریک مسلمان خاتون سے زبردستی برقع اتروالیا گیا، پولیس افسران کی جانب سے برقع اتروانے کے موقع پر وہاں موجود خواتین بھی خاموش تماشائی بنی رہیں اور کوئی احتجاج نہیں کیا۔

سائرہ کا کہنا ہے کہ ہمیشہ برقعہ پہن کر ہی باہر نکلتی ہوں، آج تک کبھی ایسا نہیں ہوا کہ کسی نے سب کے سامنے ان کا برقع
اتروایا ہو۔

سائرہ اور ان کے شوہر بی جے پی کے ورکرز ہیں اور دونوں وزیراعلی کا خطاب سننے آئے تھے۔


مزید پڑھیں : بھارت میں باحجاب مسلمان خاتون کوملازمت دینے سے انکار


یاد رہے چند روز قبل نئی دہلی میں مسلمان خاتون کوحجاب لینے کی وجہ سے ملازمت دینے سے انکارکر دیا تھا اور کہا تھا کہ حجاب کے باعث دور سے ہی پتا چلتا ہے کہ وہ مسلمان ہیں۔

اس سے قبل لکھنؤ سے چندی گڑھ جانے والی ٹرین میں ڈیوٹی پر موجود ایک پولیس اہلکار نے مسلمان لڑکی کو زیادتی کا نشانہ بناڈالا تھا۔


اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئرکریں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں