ہفتہ, جولائی 5, 2025
اشتہار

ڈونلڈ ٹرمپ کی ریلی سے مسلم خاتون کوباہرنکال دیا گیا

اشتہار

حیرت انگیز

واشنگٹن: امریکی صدرارت کیلئے ری پبلکن پارٹی کی امیدواری کی دوڑ میں شامل ڈونلڈ ٹرمپ کی انتخابی ریلی سےمسلم خاتون کوخاموش احتجاج کرنے پرزبردستی باہر نکال دیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق ڈونلڈ ٹرمپ کی ساؤتھ کیرولینا میں انتخابی ریلی سے خاموش احتجاجی مظاہرین کو زبردستی باہر نکال دیا گیا جن میں ایک مسلم خاتون بھی شامل تھیں۔

ڈونلڈ ٹرمپ کے مسلمانوں کے خلاف متنازع بیانات پر چھپن سالہ مسلم خاتون انتخابی ریلی میں خاموش احتجاج کے لیے موجود تھیں۔

ڈونلڈ ٹرمپ کے حامیوں نے خاتون سے بدتہذیبی کرتے ہوئے ان پربم رکھنے کا الزام عائد کرتے ہوئے نعرے بازی کی جس کے بعد سیکیورٹی اہلکاروں نے خاتون کو پبلک میٹنگ سے نکال باہرکیا۔

واضح رہے کہ ڈونلڈ ٹرمپ کومتنازعہ بیان کی وجہ سے امریکی سیاسی حلقوں اورامریکہ کی مسلمان برادری کی جانب سے شدید تنقید کا نشانہ بنایا جارہا ہے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں