تازہ ترین

چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے پروٹوکول واپس کر دیا

چیف جسٹس آف پاکستان قاضی فائز عیسیٰ نے چیف...

کاروباری شخصیت کی وزیراعظم کو بانی پی ٹی آئی سے ہاتھ ملانے کی تجویز

کراچی: وزیراعظم شہباز شریف کو کاروباری شخصیت عارف حبیب...

وزیراعظم شہباز شریف کی مزار قائد پر حاضری

وزیراعظم شہباز شریف ایک روزہ دورے پر کراچی پہنچ...

ایران کے صدر ڈاکٹر ابراہیم رئیسی دورہ پاکستان مکمل کرکے واپس روانہ

کراچی: ایران کے صدر ڈاکٹر ابراہیم رئیسی دورہ پاکستان...

شوہر بے نمازی ہے، خاتون خلع لینے عدالت پہنچ گئیں

ابوجا: نائیجیرا کی خاتون نے بے نمازی شوہر سے علیحدگی کا فیصلہ کرتے ہوئے عدالت میں خلع کی درخواست دائر کردی۔

غیرملکی خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق نائیجیریا کی ریاسٹ کڈونا کی شرعی عدالت میں خاتون نے خلع کی درخواست دائر کی جس میں مؤقف اختیار کیا گیا ہے کہ ’’میرا شوہر بے نمازی ہے لہذا نکاح منسوخ کیا جائے‘‘۔

خاتون نے مؤقف اختیار کیا کہ ’’بے نمازی شوہر میرا اور اپنے والدین کا بھی خیال نہیں رکھتا اور بات بے بات بے عزتی کرتا ہے، ایسے شخص کے ساتھ زندگی بھر گزارا کرنا ممکن نہیں ہے‘‘۔

درخواست گزار کا کہنا تھا کہ وہ شرعی احکامات کے تحت حق مہر کی واپسی یا معافی کے لیے بھی تیار ہیں، عدالت درخواست قبول کر کے نکاح کی تنسیخ کا حکم جاری کرے۔

مزید پڑھیں: ابوظبی، شوہر ہنس کر بات نہیں کرتا، خلع دی جائے، خاتون عدالت پہنچ گئی

خاتون کے شوہر نے اپنے اوپر عائد ہونے والے الزامات کو مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ ’’میں پانچ وقت کی نماز باقاعدگی سے ادا کرتا اور سب کا احترام کرتا ہوں، اس ضمن میں میری ساس اور سسر سے بھی تصدیق کی جاسکتی ہے‘‘۔

’’عدالت ہمیں گھریلو مسائل حل کرنے کے لیے وقت دے تاکہ ہم دونوں مل بیٹھ کر مسئلہ حل کریں اور شک و شبہات کو ختم کریں‘‘۔

عدالت نے درخواست کو قابلِ سماعت قرار دے کر دونوں فریقین کو 30 ستمبر کو ایک بار پھر طلب کرلیا، جج نے خاتون کو آئندہ سماعت پر حق مہر کی رقم سمیت پیش ہونے کا بھی حکم دیا۔

Comments

- Advertisement -