بھارت میں خواتین پر مظالم کی داستان کوئی نئی بات نہیں، خاص طور پر مسلمان خواتین کو جان بوجھ کر نشانہ بنایا جاتا ہے، تازہ واقعے میں مسلم خاندان پر جھوٹا الزام عائد کرکے ظلم کے پہاڑ توڑ دیئے گئے۔
بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق موضع لوکریا میں مسلم خواتین کو انتہاء پسند ہندوؤں کی جانب سے بے لباس کر کے مارنے پیٹنے، پریڈ کرانے اور ویڈیو بنانے کا معاملہ سامنے آیا ہے۔ جبکہ مقامی پولیس کا کہنا ہے کہ ایسا کوئی واقعہ رونما نہیں ہوا ہے۔
رپورٹس کے مطابق ایک دلت خاتون کے لاپتہ ہونے کے بعد مسلمان لڑکے پر اس کو بھگانے میں شامل ہونیکا الزام عائد کیا گیا ہے، جس کے رد عمل کے طور پر افسوسناک واقعہ رونما ہوا۔
رپورٹس کے مطابق بھارت میں نیبوانورنگیا تھانہ حلقہ کے موضع لوکریا کے دلت طبقہ کے باشندوں نے منصوبہ بند طریقہ سے لاٹھی ڈنڈوں سے لیس ہوکر علی حسن کے گھر پر حملہ کر کے گھر کے اندر سے تین خواتین کو نکال کر انہیں بے لباس کیا اور تشدد کا نشانہ بنایا۔
مشتعل ہجوم کی جانب سے خواتین کو جلانے کی ناکام کوشش بھی کی گئی، گرا م پردھان راجو سنگھ نے اس بات کی تصدیق کی کہ گاؤں میں 3 مسلم عورتوں کوبے آبروکر کے ماراپیٹا اور گھمایا گیا۔
ان عورتوں نے تقریباً 4 سو میٹر بھاگ کر موضع نوگاواں میں پہنچ کر اپنی جان بچائی۔ واردات کے وقت میں گاؤں سے باہر گیا ہوا تھا واپس ا ٓنے کے بعد مجھے اس بات کا علم ہوا۔
حساس اسٹوری پر کام کرنے والے لاپتا بھارتی صحافی کی لاش سیپٹک ٹینک سے مل گئی
تاہم ایس ایچ او تھانہ نیبوا نورنگیا ہرش وردھن کا کہنا ہے کہ اس طرح کا کوئی واقعہ ہمارے تھانہ حلقہ میں نہیں ہوا۔