منگل, جولائی 1, 2025
اشتہار

خطبہ حج دینے والے رابطہ عالم اسلامی کے سیکریٹری پاکستان پہنچ گئے

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد : سیکرٹری جنرل رابطہ عالم اسلامی الشیخ ڈاکٹرمحمدبن عبدالکریم العیسی 12ربیع الاول کو بین الاقوامی سیرت النبیﷺ کانفرنس میں شرکت کے لیے پاکستان پہنچ گئے۔

تفصیلات کے مطابق سیکرٹری جنرل رابطہ عالم اسلامی الشیخ ڈاکٹرمحمدبن عبدالکریم العیسی گزشتہ شب پاکستان پہنچ گئے۔

وفاقی وزیر برائے مذہبی امورمفتی عبدالشکور نے معزز مہمان کا استقبال کیا، اس موقع پر سینیٹرطلحہ محمود،حافظ طاہراشرفی ،سعودی سفیرنواف سعید المالکی بھی موجود تھے۔

سیکرٹری جنرل رابطہ عالم اسلامی 12ربیع الاول کو بین الاقوامی سیرت النبیﷺکانفرنس میں شرکت کریں گے۔

ڈاکٹرالعیسی نے حج 2022 کے موقع پر مسجد نمرہ میں خطبہ حج بھی دینے کی سعادت حاصل کی تھی۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں