منگل, جولائی 2, 2024
اشتہار

کرکٹ میچ دیکھنے آیا مسلم نوجوان ہجوم کے بہیمانہ تشدد سے جاں بحق

اشتہار

حیرت انگیز

بھارت کی ریاست گجرات کے ضلع آنند میں کرکٹ میچ دیکھنے آیا مسلم نوجوان انتہا پسند ہندوؤں کے بہیمانہ تشدد کے باعث جاں بحق ہوگیا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق مسلم نوجوان پر بہیمانہ تشدد کا واقعہ گزشتہ ہفتے 22 جون کو پیش آیا تھا۔ مقتول کی شناخت سلمان کے نام سے ہوئی جو ٹورنامنٹ کا فائنل میچ دیکھنے اپنے دوست کے ہمراہ گراؤنڈ گیا تھا۔

سلمان کے دوست شعیب سے انتہا پسند ہندوؤں کے گروپ نے جھگڑا کیا اور جب مقتول بیچ بچاؤں کیلیے آیا تو بات تلخ کلامی سے ہاتھا ہائی تک جا پہنچی۔

- Advertisement -

ملزمان نے سلمان پر بلے، ڈنڈوں اور لاٹھیوں سے بہیمانہ تشدد کیا جس سے اسے گہرے زخمی آئے اور بہت سارا خوب بہہ گیا۔ سلمان کو علاج کیلیے اسپتال منتقل کیا گیا جہاں وہ جانبر نہ ہو سکا۔

واقعے کے بعد گجرات پولیس نے معاملے کی تحقیقات کا آغاز کیا اور متعدد ملزمان کو حراست میں لے لیا۔

پولیس کے مطابق ملزمان کی شناخت میہول عرف گیتو دنیش بھائی پرمار، کرن عرف ہولو مفت بھائی پرمار اور مہیندر عرف فلیو رمیش بھائی واگھیلا کت نام سے ہوئی جنہیں ہجوم کا حصہ ہونے کے الزام میں گرفتار کیا گیا۔

گرفتار کیے گئے دیگر ملزمان میں اکشے عرف اکو نرسنگھ بھائی پرمار، رتی لال رائسنگ بھائی پرمار، وجے عرف پکورانی منگل بھائی پرمار اور کیتن مہندر بھائی پٹیل وگھاسی شامل ہے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ حملے کے دوران استعمال ہونے والے بلے، ڈنڈوں اور لاٹھیوں کو قبضے میں لے لیا، مقدمے میں ملوث تمام ملزمان کو عدالت میں پیش کیا جہاں مزید تفتیش کیلیے ان کا یکم جولائی تک ریمانڈ دیا گیا۔

گجرات میں انڈین نیشنل کانگریس (آئی این سی) کے رہنماؤں نے مقتول سلمان کے گھر کا دورہ کیا اور ملزمان کو سخت سزا دینے کا مطالبہ کیا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں