تازہ ترین

برطانیہ میں عیدالاضحیٰ کے معاملے پر اختلافات

لندن: برطانیہ میں مسلم کمیونٹی سے تعلق رکھنے والے افراد نے دو علیحدہ علیحدہ دنوں میں عید الاضحیٰ منانے کا اعلان کردیا۔

برطانوی میڈیا رپورٹ کے مطابق عیدالاضحیٰ کے موقع پر مسلم کمیونٹی میں اختلافات پیدا ہوگئے، ایک مکتبہ فکر گیارہ اگست جبکہ دوسرا 12 اگست کو عیدالاضحیٰ منائے گا۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق ایک مکتبہ فکر کی جانب سے گیارہ اگست کو عید منانے کا اعلان کیا گیا جس کے تحت برمنگھم سمیت برطانیہ کی پانچ مساجد میں نماز ہوگی۔ علاوہ ازیں گرین لین مسجد اور کمیٹی سینٹر میں بھی عید کی نماز کا اجتماع گیارہ اگست کو ہی منعقد کیا جائے گا۔

عیدالاضحیٰ کی نماز کا دوسرا اجتماع 12 بروز پیر کو ہوگا، جس کے تحت ہیلتھ پارک، کنوینٹری روڈ سمیت دیگر شہروں کی مساجد میں عیدین ادا کی جائے گی۔ بارہ اگست کو عید کی پہلی نماز کی جماعت ساڑھے سات جبکہ دوسری 9:30 پر ہوگی۔

مسلم کمیونٹی کے ترجمان کا کہنا تھا کہ تمام مسلمان نبی ﷺ کی تعلیمات کے مطابق گھروں سے باہر نکل کر مساجد میں نماز ادا کریں گے۔

Comments

- Advertisement -