جمعہ, اکتوبر 18, 2024
اشتہار

بھارت میں کورونا میں سب سے زیادہ اموات کس کی ہوئیں؟ ہولناک انکشاف

اشتہار

حیرت انگیز

عالمی وبا کورونا نے بھارت میں بھی بڑی تباہی مچائی اور ہزاروں افراد کی جان لی اس مہلک بیماری سے سب سے زیادہ اموات مسلمانوں کی ہوئیں۔

بھارتی میڈیا کے مطابق بھارت میں کورونا وبا کی تباہ کاریوں اور ہلاکتوں کے حوالے سے نیشنل فیملی ہیلتھ سروے پر مبنی ایک تحقیقاتی مقالہ شائع ہوا ہے جس میں انکشاف کیا گیا ہے کہ انڈیا میں کورونا وبا کے پہلے سال سب سے زیادہ اموات مسلمانوں کی ہوئیں۔

آکسفورڈ یونیورسٹی میں پوسٹ ڈاکٹریٹ ریسرچ فیلو اور تحقیقی مقالے کے شریک مصنفین میں سے ایک ڈاکٹر اشیش گپتا نے بتایا کہ حالیہ برسوں میں مسلمانوں کی بھارت میں پسماندگی زیادہ نمایاں ہو گئی ہے۔

- Advertisement -

انہوں نے اپنی رائے کے حق میں 2020 کے آغاز میں دہلی میں فسادات کا حوالہ دیا جس کے بعد مسلمانوں کی خستہ حالی میں شدت آئی اور مسلم اکثریتی علاقوں کو ہیلتھ کیئر سہولیات سے مکمل طور پر منقطع کیا گیا۔

اشیش گپتا نے کہا کہ دہلی میں تبلیغی جماعت کے اجتماع کو بھی وبا پھیلنے کا گڑھ قرار دیتے ہوئے حکومت نے نشانہ بنایا جو ملک میں لاک ڈاؤن کے نفاذ کے کچھ دن بعد دہلی کے نظام الدین علاقے میں ہوا تھا۔

نیشنل فیملی ہیلتھ سروے کے تحقیقی مقالے میں یہ بھی انکشاف کیا گیا ہے مسلمانوں کی زندگی میں 2019 اور 2020 کے درمیان 5.4 سال کی کمی واقع ہوئی جو کہ تمام ہندوؤں بالخصوص اونچی ذات والے ہندوؤں یا دیگر مذاہب کے ماننے والوں سے زیادہ ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں