تازہ ترین

وزیراعظم شہبازشریف کو امریکی صدر جو بائیڈن کا خط، نیک تمناؤں کا اظہار

واشنگٹن: امریکی صدر جو بائیڈن نے وزیر اعظم شہباز...

بابر اعظم کو دوبارہ قومی ٹیم کا کپتان بنانے کا فیصلہ ہو گیا

پاکستان کرکٹ بورڈ نے بابر اعظم کو ایک بار...

چین پاکستان معاہدوں کے حوالے سے آئی ایم ایف کا اہم بیان

عالمی مالیاتی ادارے کا کہنا ہے کہ چین پاکستان...

جون تک پی آئی اے کی نجکاری کا عمل مکمل کرلیا جائے گا، وفاقی وزیر خزانہ

کراچی : وزیرخزانہ محمداورنگزیب کا کہنا ہے کہ پی...

بھارتی مسلمانوں نے ہندو پڑوسی کے جنازے کو کندھا دے کر مثال قائم کردی

نئی دہلی : بھارت میں مسلمانوں نے ہندو کندھا دیکر انسانیت کی مثال قائم کردی، کرونا کے خوف سے روی شنکر کے رشتے داروں نے بھی کندھا دینے سے انکار کردیا تھا۔

تفصیلات کے مطابق کرونا وائرس کی جان لیوا وبا سے دنیا بھر میں ایسا خوف و ہراس پھیلا رکھا ہے کہ لوگوں نے اپنے پیاروں و رشتہ داروں کی آخری رسومات کی ادائیگی میں بھی شرکت سے انکار کردیا ہے۔

آخری رسومات کی ادائیگی سے انکار کا افسوس ناک واقعہ بھارتی ریاست اتر پردیش میں اس وقت پیش آیا جب پورے ملک میں کرونا کا پھیلاؤ روکنے کےلیے 21 دن کا لاک ڈاؤن جاری ہے اور ہر انسان کو بس اپنی جان کی پروا ہے۔

اترپردیش کے رہائشی روی شنکر کی گزشتہ دنوں موت واقع ہوئی تو لوگوں ہلاکت خیز کرونا وائرس کی وبا کے خوف سے جنازے کو کندھا دینے بھی نہیں نکلے یہاں تک کے روی کے رشتے داروں اور عزیز و اقارب نے بھی کندھا دینے سے انکار کردیا۔

ایسے حالات میں جب کرونا کے ڈر سے رشتے داروں نے بھی کندھا دینے کو تیار نہیں ہوئے تو مسلمان پڑوسیوں نے ان کے جنازے کو کندھا دیا اور آخری آرام گاہ(شمشان گھاٹ) تک پہنچایا۔

اس واقعے کی ویڈیو معروف مصنف زینب سکندر نے اپنے ٹوئٹر اکاؤنٹ سے شیئر کی، جسے خوب لائک ملے اور صارفین نے خوب تبصرے بھی کیے، کانگریس کے رہنما ششی تھرور نے بھی اس ویڈیو پر کمنٹ کیا اور ری ٹویٹ بھی کیا۔

خیال رہے کہ بھارت میں کرونا وائرس کا مزید پھیلاؤ روکنے کےلیے 21 روز کا لاک ڈاؤن جاری ہے جس کے باعث غریب عوام کےلیے جینا دشوار ہوگیا تاہم لاک ڈاؤن کے باوجود بھارت میں کرونا وائرس کے کیسز کی تعداد میں اضافہ ہوتا جارہا ہے اور اب تک کرونا مریضوں کی تعداد 1251 تک پہنچ چکی ہے جبکہ 32 افراد لقمہ اجل بن چکے ہیں۔

Comments

- Advertisement -