بدھ, فروری 19, 2025
اشتہار

مسلم کمیونٹی نے وائٹ ہاؤس میں افطار ڈنر کی دعوت ٹھکرا دی

اشتہار

حیرت انگیز

واشنگٹن: امریکا میں مسلم کمیونٹی نے صدر جوبائیڈن کی جانب سے وائٹ ہاؤس میں سالانہ افطار ڈنر کی دعوت ٹھکرا دی۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق وائٹ ہاؤس میں ہر سال افطار ڈنر کا اہتمام کیا جاتا ہے لیکن امسال غزہ جنگ میں اسرائیل کی اندھی حمایت پر مسلم کمیونٹی نے جوبائیڈن انتظامیہ کی اس دعوت کو مسترد کر دیا۔

نیو یارک ٹائمز اخبار کی رپورٹ کے مطابق مدعو کیے گئے بہت سے مہمان غزہ جنگ میں اسرائیل کی حمایت پر جوبائیڈن انتظامیہ سے نالاں ہیں، انہوں نے اعلان کیا کہ وہ اس میں شریک نہیں ہوں گے۔

مسلم کمیونٹی کے بائیکاٹ پر مجبوراً وائٹ ہاؤس نے عملے کیلیے چھوٹی تقریب کا اہتمام کیا۔

دعوت کو مسترد کرنے کا فیصلہ اس لیے کیا گیا کیونکہ ایک مسلم ایڈوکیسی گروپ غزہ میں فلسطینیوں کے بھوکے اور مصائب سے پریشان ہیں اور وہ چاہتے ہیں کہ جوبائیڈن انتظامیہ مدد کیلیے فوری کارروائی کرے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں