اسلام آباد: وفاقی وزیر سائنس و ٹیکنالوجی فوادچوہدری نے اےآر وائی کو شہرہ آفاق ڈرامہ سیریل’میرے پاس تم ہو‘ کی بے پناہ کامیابی پر مبارکباد پیش کی ہے۔
ڈرامے کے اختتام پر سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر فواد چوہدری نے لکھا کہ اے آر وائی کو شہرہ آفاق ڈرامہ پیش کرنے پر مبارکباد پیش کرتا ہوں، ڈرامہ کی پوری ٹیم اور لکھنے والےتعریف کے مستحق ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: “میرے پاس تم ہو” کی آخری قسط، دانش کا انتقال
فوادچوہدری نے لکھا کہ نیٹ فلکس، ایمازون پاکستانی ڈراموں اور فلموں میں سرمایہ کاری کریں، پاکستان میں بھارت سے کئی گنا بہتر دماغ موجود ہیں، پاکستانی میوزک بھی بھارتی میوزک سےکئی گنا بہتر ہے۔
Must congretulate @ARYVideos for showing epic drama serial #MerayPassTumHo, writer n whole team deserves big applause. I yet again ask @amazon and @Netflix invest in Pak drama n film #Pakistan has far better minds than India our music is far superior, you guys wont regret.
— Ch Fawad Hussain (@fawadchaudhry) January 25, 2020
واضح رہے کہ پاکستانی تاریخ کے مقبول ترین ڈرامہ سیریل “میرے پاس تم ہو” دانش کے انتقال کے ساتھ ہی اختتام پذیر ہوگیا۔
ناظرین نے اے آر وائی ڈیجیٹل، سنیما گھروں اور موبائل ایپ پر اپنا پسندیدہ ڈرامہ دیکھا۔
قسط نشر ہوتے ہی سوشل میڈیا پر دھوم مچ گئی، چند منٹوں میں ہی ڈرامے کی آخری قسط کا ٹوئٹر پر ٹاپ ٹرینڈ بن بن گیا اور لمحوں میں ہزاروں ٹوئٹس کی گئیں۔