کراچی: ملزم ارمغان عامر مصطفیٰ قتل سے مکر گیا اور کہا میں نے مصطفیٰ کو نہیں مارا مجھے پھنسایا جارہا ہے۔
تفصیلات کے مطابق عدالت میں پیشی کے موقع پر ملزم ارمغان نے صحافیوں سے گفتگو میں کہا کہ میں نے مصطفیٰ کو نہیں مارا مجھے پھنسایا جارہا ہے۔
صحافی نے سوال کیا پولیس پر فائرنگ کیوں کی؟ تو ملزم کا کہنا تھا کہ میرے گھر پر ڈکیتی ماررہے تھے، اس دوران ملزم نے صحافیوں سے بدتمیزی بھی کی۔
خیال رہے سندھ ہائیکورٹ نے بڑا فیصلہ سناتے ہوئے مصطفیٰ عامر کے قتل کیس کے ملزم کے ریمانڈ کی چاروں درخواستیں منظور کر لیں۔
سندھ ہائیکورٹ نے اپنے فیصلے میں ٹرائل کورٹ کا فیصلہ کالعدم قرار دیتے ہوئے حکم جاری کیا کہ ملزم کو ریمانڈ کے لیے اے ٹی سی میں پیش کیا جائے۔
سندھ ہائی کورٹ کے حکم کے مطابق ملزم امغان کو اغوا، قتل، دہشت گردی سمیت دیگر جرائم میں اے ٹی سی ٹو کے جج کے سامنے پیش کیا جائے گا۔