کراچی : مصطفی عامر قتل میں ملوث ملزم ارمغان کے منی لانڈرنگ میں ملوث ہونے کا انکشاف سامنے آیا، شواہد دیکھ کر منی لانڈرنگ کا مقدمہ درج کیا جائے گا۔
تفصیلات کے مطابق پولیس نے مصطفی عامر قتل میں ملوث ارمغان کے غیر قانونی سرگرمیوں اور منی لانڈرنگ میں ملوث ہونے کا شبہ ظاہر کیا۔
ایف آئی اے حکام نے بتایا کہ پولیس کےتفتیشی افسر نے عدالت میں ملزم کے منی لانڈرنگ میں ملوث ہونے کا انکشاف کیا، پولیس ہم سے رابطہ کرے گی تو شواہد دیکھ کر منی لانڈرنگ کا مقدمہ بھی درج کریں گے۔
حکام کا کہنا تھا کہ ملزم کے گھر میں غیرقانونی کال سینٹر اور سافٹ وئیر ہاؤس کے حوالے سے معاونت کریں گے ، ایف آئی اے سائبر کرائم اے وی سی سی کی تفتیش میں معاونت کرے گی۔
ایف آئی اے نے مزید کہا کہ لیپ ٹاپ کو ڈی کوڈ کرنے اور دیگر ڈیجیٹل شواہد تک پہنچنے میں بھی پولیس کو مدد فراہم کریں گے۔
مزید پڑھیں : مصطفیٰ عامر قتل کیس میں ایک اور لڑکی کا نام سامنے آگیا، ملزمان کے مزید سنسنی خیز انکشافات
اس سے قبل پولیس نے بتایا تھا کہ ارمغان بوٹ تھانہ بیسن،کلفٹن، ساحل اور درخشان کے کئی مقدمات میں نامزد و مفرور ہے، وہ کال سینٹراور ویئرہاؤس چلارہا تھا،غیر قانونی سرگرمیوں میں ملوث ہے۔
حکام کا کہنا تھا کہ ملزم سےغیر قانونی سرگرمیوں اور ملوث نعمان و دیگر ساتھیوں کا پتہ لگانا ہے، ساتھ ہی منی لانڈرنگ میں ملوث ہونے کی بھی معلومات حاصل کرنی ہیں۔