پیر, مئی 12, 2025
اشتہار

مصطفیٰ عامر قتل کیس : عبوری چالان میں اہم انکشافات سامنے آگئے

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی : مصطفیٰ عامر قتل کیس میں ملزم شیراز کا بیان عبوری چالان میں شامل کرلیا گیا ، جس میں اس نے بتایا کہ کس طرح مصطفیٰ عامر کو قتل کیا؟

تفصیلات کے مطابق کراچی کی انسداد دہشت گردی کی عدالت میں مصطفیٰ عامر کے اغوا اور قتل کیس کی سماعت ہوئی، ملزمان ارمغان اورشیراز کیخلاف کیس کا چالان عدالت میں جمع کرا دیا گیا، کیس میں   دو ملزمان ارمغان عرف آرمی اور شیراز گرفتار ہیں۔

ملزم شیراز کا بیان بھی عبوری چالان میں شامل کیا گیا ہے، ملزم شیراز نے دوران تفتیش اعتراف جرم کیا تاہم لیپ ٹاپ اورموبائل فون کی فرانزک تاحال مکمل نہیں ہو سکی ، لیپ ٹاپ اورموبائل فون پنجاب فرانزک لیب بھیجا گیاہے۔

عبوری چالان میں کہا گیا ہے کہ مصطفیٰ نےارمغان کےگھر جانے سےپہلے دوست کواطلاع دی تھی،امریکا میں مقیم اس دوست کابھی بیان ریکارڈ کیا گیا ہے۔

ملزم شیراز نے بیان میں کہا کہ 4 فروری کو ارمغان نے کال کرکے گھر بلایا، 10بجےارمغان کےگھرپہنچا تو وہاں انجیلازخمی حالت میں تھی، 6فروری کو 9بجےمصطفیٰ عامر ارمغان کے گھر آیا، ارمغان نےمصطفیٰ عامر کو گالم گلوچ کرکےتشدد کا نشانہ بنایا۔

ملزم نے بتایا کہ ارمغان نےمصطفیٰ عامر کو ہاتھ باندھ کر اسی کی گاڑی میں ڈالا اور گاڑی خود ڈرائیو کرکے حب بلوچستان تک لیکرگیا، 3گھنٹے ڈرائیو کرکے روڈ سے کچے میں گاڑی اتاری اور ارمغان نے گاڑی پر پیٹرول چھڑکا اور آگ لگا دی۔

شیراز کا کہنا تھا کہ واپسی پر دیڑھ گھنٹہ پیدل چلنے کے بعد ہوٹل پہنچے، پک اپ والےکو 2 ہزار روپے دےکر کراچی واپس پہنچے۔

چالان میں کہا گیا کہ ناردرن بائی پاس ہمدردموڑپررینجرزچوکی پر لگے کیمرےمیں ملزمان کی فوٹیج ریکارڈ ہوئی ، ملزم ارمغان اور شیراز نےجائے وقوعہ کی نشاندہی بھی کروائی، ملزم نے جس ہوٹل پر ناشتہ کیا اس کے ویٹر کا بیان بھی لیا گیا۔

مقتول کی لاش سےحاصل ڈی این اے میچ کرکےمصطفیٰ کی شناخت کی گئی، ملزم کےذاتی استعمال کے لیپ ٹاپ کو فرانزک کیلئےبھیجا ہے، ملزم کی نشاندہی پر زیر استعمال موبائل فون بھی برآمد کیا ہے۔

شیراز اورارمغان نےایس ایس پی کےروبرو اعتراف جرم کی ویڈیوریکارڈ کروائی، ارمغان کے ہاتھوں زخمی ہونیوالی لڑکی زوماعرف انجیلا کا بیان ریکارڈ کیا گیا، ملزم ارمغان کے دو ملازمین کے زیر دفعہ 164 کے تحت بیان ریکارڈ کروائے۔

چالان کے مطابق ملزم سے برآمد اسلحے کی تحقیقات سی ٹی ڈی کررہی ہے، ارمغان نےمصطفیٰ کوتشددکرنےاور آگ لگا کر قتل کرنےکااعتراف کیا، ملزم نے حب سے واپسی پر آلہ ضرب، مقتول کے کپڑے اور موبائل پھینک دیا تھا تاہم ملزم کی نشاندہی پر آلہ ضرب برآمد کیا گیا۔

پولیس سے مقابلےکی سی سی ٹی وی فوٹیج بھی حاصل کی گئی، ملزمان کی پک اپ میں واپسی کی سی سی ٹی وی فوٹیج بھی حاصل کی گئی، ملزم ارمغان کی ٹریول ہسٹری بھی حاصل کی گئی ہے تاہم رپورٹ موصول ہونے کے بعد حتمی چالان پیش کیا جائے گا۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں