کراچی : مصطفیٰ عامر اغوا اور قتل کیس میں ارمغان اور شیراز کیخلاف مقدمے کا عبوری چالان دوبارہ جمع کرادیا، جس میں 40 سے زائد گواہوں کو شامل کیا گیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق مصطفیٰ عامراغوااورقتل کیس میں پولیس نے ارمغان اور شیراز کیخلاف مقدمے کا عبوری چالان پھر تیارکرلیا
پولیس نے پراسیکیوٹر کے اعتراضات دور کرکے عبوری چالان دوبارہ جمع کرادیا، پراسیکیوٹر کی جانب سے عبوری چالان کی اسکروٹنی کرلی گئی۔
پراسیکیوشن کا عبوری چالان آج اے ٹی سی میں جمع کرائے جانے کا امکان ہے، چالان میں ارمغان اور شیراز کیخلاف 40 سے زائد گواہوں کو شامل کیا گیا ہے۔
مزید پڑھیں : مصطفیٰ عامر قتل کیس: ارمغان کو منشیات فراہم کرنے والے ملزم کا دوران تفتیش اہم انکشاف
عبوری چالان میں کہا گیا کہ ملزمان ارمغان اور شیرازکو دوعینی شاہدین نےشناخت کیا ہے، دونوں گواہوں کے164 کےبیانات بھی ریکارڈ کروائے گئے، دونوں گواہوں نے ارمغان اور شیراز کو مصطفیٰ کےقتل میں ملوث قرار دیا۔
چالان میں کہنا تھا کہ ارمغان نے مصطفیٰ عامر کو اپنےگھر بلا کر بدترین تشدد کا نشانہ بنایا، جس کے بعد ارمغان اور شیراز مصطفیٰ کواس ہی کی گاڑی میں ڈال کر بلوچستان لیکر گئے، جہاں مصطفیٰ کو گاڑی میں آگ لگا کر قتل کیا گیا۔