ہفتہ, فروری 22, 2025
اشتہار

مصطفیٰ عامر قتل کیس :ملزم ارمغان اور شیزار کے جسمانی ریمانڈ میں 5 دن کی توسیع

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی : ڈیفنس میں نوجوان مصطفیٰ عامر کے قتل کیس میں گرفتار ملزم ارمغان قریشی اور شیزار کے جسمانی ریمانڈ میں مزید پانچ روز کی توسیع کرتے ہوئے ملزمان کا میڈیکل کروا کر رپورٹ پیش کرنے کا بھی حکم دے دیا۔

تفصیلات کے مطابق مصطفیٰ عامر کے اغواو قتل کیس کی سماعت کراچی کی انسداد دہشتگردی عدالت میں ہوئی، پولیس نے ملزمان ارمغان اورشیرازکو عدالت میں پیش کیا۔

گذری پولیس نے ملزمان کے مزید جسمانی ریمانڈ کی استدعا کردی اور رپورٹ میں بتایا کہ مقتول کی قبر کشائی کرکے لاش تحویل میں لی گئی ہے اور لاش کے نمونے فرانزک کے لئے بھیج دیے گئے ہیں۔

پولیس کا کہنا تھا کہ ملزم ارمغان کی نشاندہی پر آلٰہ قتل برآمد کر لیا گیا ہے، ملزمان سے مزید تفتیش کرنی ہے،ریمانڈ دیا جائے۔

عدالت نے ملزم سے استفسار کیا کیا آپ کو مارا ہے ، جس پر ارمغان نے بتایا کہ اُسے مارا ہے اور دوران سماعت ملزم کمرہ عدالت میں گر گیا۔

عدالت نے تفتیشی افسر سے استفسار کیا آپ کوکیوں ریمانڈچاہیے؟ تو آئی او کا کہنا تھا کہ 62 لیپ ٹاپ ریکور کئے،یو ایس بیز بھی ہیں انھیں ڈی کوڈ کرانا ہے، لیپ ٹاپ اور یو ایس بیز کا فرانزک کرانا ہے۔

پولیس نے کہا کہ ملزمان کا164کا بیان کرانا ہے، جس پر ،وکیل ملزم کا کہنا تھا کہ اتنی چیزیں بتارہے ہیں لیکن ریکارڈ پر کچھ نہیں ہے، وکالت نامے پر دستخط نہیں کرانے دے رہے اور ملزم کے انٹرویو کروائے جارہے ہیں۔

وکیل ملزم شیراز نے کہا کہ شیرازکاکوئی قصور نہیں ہےاسے جیل بھیجا جائے، بغیر کسی وارنٹ کے شیراز کے گھر چھاپہ مارا،لیپ ٹاپ لے گئے۔

عدالت نے گرفتار ملزم ارمغان قریشی اور شیزار کے جسمانی ریمانڈ میں مزید پانچ روز کی توسیع کرتے ہوئے ملزمان کا میڈیکل کروا کر رپورٹ پیش کرنےکا بھی حکم دے دیا۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں