کراچی : مصطفیٰ عامر قتل کیس میں محکمہ پراسیکیوشن نے پولیس کی تفتیش پر عدم اطمینان کا اظہار کردیا اور انویسٹیگیشن کی تفصیلات طلب کر لی۔
تفصیلات کے مطابق مصطفیٰ عامر کے اغواء اور قتل کیس میں محکمہ پراسکیوشن نے تفتیش پر عدم اطمینان کرتے ہوئے کیس کےتفتیشی افسرسےپیشرفت رپورٹ طلب کرلی تاکہ قانون کے تقاضوں کے مطابق چالان عدالت میں پیش کیا جاسکے۔
ذرائع نے بتایا کہ ارمغان قریشی سمیت اس معاملے میں ملزمان کے خلاف درج 4 مقدمات میں اب تک کیا پیش رفت ہوئی ہے، اس ضمن میں رپورٹ جمع کروائی جائے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ پراسیکیوشن نے استفسار کیا ہے کہ چاروں کیسز میں ملزمان سے اب تک کیا انوسٹی گیشن ہوئی ہے، اب تک کتنے گواہان کے بیانات قلم بند کیے ہیں ،بتایاجائے۔
ذرائع نے کہا کہ بتایا جائے کہ اہم نکات جن پر زور دیا گیا ہے کہ کیس میں ڈی این اے ،فنگر پرنٹس وغیرہ کا فرانزک شروع ہوا یا نہیں ، سی سی ٹی وی ریکارڈ اور مالیاتی پہلو پر کیا شہادتیں حاصل ہوئی ہیں۔
محکمہ پراسیکیوشن کے مطابق اس ہائی پروفائل کیس میں تمام قانونی ضابطے پورے کرکے چالان عدالت میں پیش کیے جائیں گے۔