ہفتہ, فروری 15, 2025
اشتہار

مصطفیٰ عامر کی لاش سے متعلق فیصل ایدھی کا بڑا انکشاف

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی : ایدھی فاوٴنڈیشن کے سربراہ فیصل ایدھی نے انکشاف کیا کہ مصطفیٰ عامر مصطفیٰ عامر کی لاش کا صرف دھڑ ملا تھا ، گردن ہاتھ اور پاوٴں نہیں ملے۔

تفصیلات کے مطابق غلام مصطفیٰ عامر کے قتل کی تحقیقات جاری ہیں، ایدھی فاوٴنڈیشن کے سربراہ فیصل ایدھی کا کہنا ہے ہمیں لاش کا صرف دھڑ ملا تھا گردن ہاتھ اور پاوٴں نہیں ملے، جس کے بعد سولہ جنوری کو تدفین کردی گئی تھی۔

فیصل ایدھی کا کہنا تھا کہ پولیس رابطہ کرے گی تو قبر کشائی یا میت کی حوالگی کا کام آگے بڑھایا جائے گا۔

دوسری جانب مقتول کی قبر کشائی کیلئے فلاحی ادارے نے کام شروع کردیا ہے، ترجمان نے بتایا کہ پولیس اور ورثا رابطے کے بعد مزید کارروائی عمل میں لائی جائے گی ، حب پولیس نے 12 جنوری کو لاش امانتاً ایدھی سردخانے میں رکھوائی تھی۔

ترجمان کا کہنا تھا کہ تفتیش آگے بڑھانے کیلئےڈی این اے بھی کرایا جائے گا، ڈی این اے کیلئے مقتول کی والدہ سے بھی سیمپل لے لیے گئےہیں، 11جنوری کوحب تھانہ دریجی کی حدودسےمقتول کی لاش ملی تھی۔

عامر کی لاش سے متعلق فیصل ایدھی نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ حب پولیس کا لیٹر موصول ہونے کے بعد عدالتی حکم پر قبر کشائی ہوگی، ایم ایل او کارروائی اور ڈی این اے نمونے لینے کے لیے قبر کشائی ہوگی ، حب پولیس  نے رابطہ کیا ہے تاہم ورثانے رابطہ نہیں کیا۔

یہ پڑھیں: کراچی: مصطفیٰ عامر کو لڑکی کے معاملے پر قتل کیا، ملزم شیراز کا انکشاف

یاد رہے کراچی سے چھ جنوری کو اغوا کئےگئے مصطفیٰ کا قاتل اس کا دوست ارمغان نکلا تھا تاہم کیس سے جڑے اہم شواہد پولیس کو مل گئے۔

ڈی آئی جی سی آئی اے نے بتایا کہ مصطفیٰ عامر چھے جنوری کو ارمغان کے گھرگیا جہاں اسےتشدد کا نشانہ بناگیا اور بلوچستان لے جا کر گاڑی سمیت جلادیا۔

گرفتار ملزم شیراز کے تحقیقات کے دوران انکشافات سامنے آئے ، جس میں ملزم نے پولیس کو بتایا کہ مصطفیٰ کو لڑکی کے معاملے پرارمغان نے قتل کیا۔

پولیس کے مطابق مرکزی ملزم ارمغان کے گھرسےملےخون کےنمونےاورمصطفی کےموبائل فون کی فارنزک رپورٹ کا انتظار ہے تاکہ کیس سے جڑے حقائق سامنے آسکیں۔

اہم ترین

افضل خان
افضل خان
افضل خان اے آر وائی نیوز سے وابستہ کرائم رپورٹر ہیں

مزید خبریں