جمعرات, فروری 20, 2025
اشتہار

مصطفیٰ عامر قتل کیس: ملزم ارمغان کو کل پیش کرنے کا حکم

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی : سندھ ہائیکورٹ نے مصطفیٰ عامر کے اغوا اور قتل کیس میں ملزم ارمغان کو کل پیش کرنے کا حکم دیتے ہوئے نوٹس جاری کردیا۔

تفصیلات کے مطابق سندھ ہائیکورٹ میں مصطفیٰ عامر کے اغوااور قتل کا کیس میں ملزم ارمغان کا جسمانی ریمانڈ نہ دینے کے ٹرائل کورٹ فیصلے کیخلاف درخواست پر سماعت ہوئی۔

قائمقام پراسیکیوٹرجنرل سندھ ،کیس کےتفتیشی افسرسمیت دیگر افسران پیش ہوئے ، ایڈیشنل پراسیکیوٹر جنرل نے بتایا کہ مصطفیٰ عامر کے اغواکا مقدمہ تھانہ درخشان میں درج کرایا تھا، دو کروڑ روپے تاوان کی کال موصول ہوئی تھی۔

ایڈیشنل پراسیکیوٹر جنرل کا کہنا تھا کہ تفتیش اے وی سی سی کو منتقل ہوئی تھی، پولیس نے مشکوک اطلاع پر ڈیفنس میں بنگلے پر کارروائی کی تھی، کارروائی کے دوران دو پولیس اہلکار زخمی ہوئے۔

ایڈیشنل پراسیکیوٹر جنرل نے مزید کہا کہ پولیس نے 10 فروری کو ملزم ارمغان کے جسمانی ریمانڈ کی درخواست دی، ٹرائل کورٹ نے پولیس کی درخواست مسترد کردی، جس پر جسٹس ظفر احمد راجپوت نے کہا کہ ماتحت عدالت کا آرڈر پڑھ کر سنائے۔

ایڈیشنل پراسیکیوٹر جنرل نے کہا کہ بغیر کسی وجہ کے ریمانڈ کی استدعا مسترد کی گئی تھی،جس پر جسٹس ظفر راجپوت کا کہنا تھا کہ منتظم جج نے ریمانڈ رپورٹ نہیں پڑھی تھی کہ پولیس افسران زخمی ہوئے۔

ایڈیشنل پراسیکیوٹر نے بتایا کہ 10فروری کے بعد دوسری درخواست 11 فروری کو بھی دی تھی، ٹرائل کورٹ ہمیں ریمانڈ آرڈر کے سرٹیفائیڈ کاپی تک نہیں دےرہی ، 11فروری کے جسمانی ریمانڈ پر ٹرائل کورٹ نے جے آئی ٹی کا حکم دیا جبکہ ٹرائل کورٹ سے جےآئی ٹی کی استدعا نہیں تھی۔

ایڈیشنل پراسکیوٹر نے استدعا کی ایڈمنسٹریٹر جج کے اختیار کسی اور جج کو دئیے جائیں ، جس پر جسٹس ظفر راجپوت نے کہا کہ درخواست میں جو استدعا کی گئی اس پر ہی احکامات جاری کریں گے۔

سندھ ہائیکورٹ نے ملزم ارمغان کو کل پیش کرنے کا حکم دیتے ہوئے نوٹس جاری کردیا اور کہا ملزم کو مناسب سیکورٹی کیساتھ صبح ساڑھے9بجے پیش کیا جائے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں