ہفتہ, فروری 15, 2025
اشتہار

مصطفیٰ عامر قتل کیس: ملزم ارمغان کے گھر سے حاصل خون کے نمونے کی ڈی این اے رپورٹ آگئی

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی : ڈیفنس میں ملزم ارمغان کے گھر سے ملنے والے خون کے نمونے کا ڈی این اے مصطفیٰ کی والدہ سےمیچ کر گیا، کمرے میں رکھے کارپیٹ سے خون کے نمونے حاصل کیے گئے تھے۔

تفصیلات کے مطابق کراچی میں قتل ہونے والے مصطفیٰ عامر کے کیس میں اہم پیشرفت سامنے آئی ، ملزم ارمغان کے گھر سے حاصل خون کے نمونے کی ڈی این اے رپورٹ آگئی۔

پولیس حکام کا کہنا ہے کہ ارمغان کےگھر سے ملنے والے خون کے نمونے کا ڈی این اے مصطفیٰ کی والدہ سےمیچ کر گیا ہے۔

ڈی آئی جی سی آئی اے مقدس حیدر نے ڈی این اےمیچ کرنےکی تصدیق کردی ، ارمغان کے کمرے میں رکھے کارپیٹ سے خون کے نمونے حاصل کیے گئے تھے۔

مزید پڑھیں :مصطفیٰ عامر کی لاش کا صرف دھڑ ملنے کا انکشاف، گردن ہاتھ اورپاؤں نہیں ملے

یاد رہے پولیس نے مرکزی ملزم کے ریمانڈ کے لیے سندھ ہائیکورٹ سے رجوع کرلیا ہے اور پولیس نے چھاپہ مارنے والی ٹیم کے خلاف اندراج مقدمہ کا حکم بھی چیلنج کیا۔

اپیل پر سماعت پیر کو ہوگی، انسداد دہشت گردی عدالت کے پراسیکیوٹرجنرل سندھ نے کہا تفتیش شروع ہونے سے پہلے ملزم ارمغان کو جیل بھیجنا انصاف کے خلاف ہے، جسمانی ریمانڈ کی اجازت دی جائے۔

یہ پڑھیں: کراچی: مصطفیٰ عامر کو لڑکی کے معاملے پر قتل کیا، ملزم شیراز کا انکشاف

یاد رہے کراچی سے چھ جنوری کو اغوا کئےگئے مصطفیٰ کا قاتل اس کا دوست ارمغان نکلا تھا تاہم کیس سے جڑے اہم شواہد پولیس کو مل گئے۔

ڈی آئی جی سی آئی اے نے بتایا کہ مصطفیٰ عامر چھے جنوری کو ارمغان کے گھرگیا جہاں اسےتشدد کا نشانہ بناگیا اور بلوچستان لے جا کر گاڑی سمیت جلادیا۔

گرفتار ملزم شیراز کے تحقیقات کے دوران انکشافات سامنے آئے ، جس میں ملزم نے پولیس کو بتایا کہ مصطفیٰ کولڑکی کے معاملے پرارمغان نے قتل کیا۔

پولیس کے مطابق مرکزی ملزم ارمغان کے گھرسےملےخون کےنمونےاورمصطفی کےموبائل فون کی فارنزک رپورٹ کا انتظار ہے تاکہ کیس سے جڑے حقائق سامنے آسکیں۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں