پیر, فروری 24, 2025
اشتہار

مصطفیٰ قتل کیس: گرفتار ملزم ارمغان کے منشیات اسمگلنگ مقدمے میں ناقابل ضمانت وارنٹ جاری

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی : مصطفیٰ عامر قتل کیس میں گرفتار ملزم ارمغان کے منشیات اسمگلنگ مقدمے میں ناقابل ضمانت وارنٹ جاری کردیئے۔

تفصیلات کے مطابق امتناع منشیات عدالت نے مصطفیٰ عامر قتل کیس میں گرفتار ملزم ارمغان کے منشیات اسمگلنگ مقدمے میں ناقابل ضمانت وارنٹ جاری کردیئے۔

عدالت نے ملزم کو گرفتار کرکے پیش کرنے کا حکم دے دیا، 30 اپریل 2024 کے بعد ملزم عدالت میں پیش نہیں ہوا، نوٹسز جاری کرنے کے بعد عدالت نے ناقابل ضمانت وارنٹ جاری کیے۔

ملزم کیخلاف 2019 میں منشیات اسمگلنگ کے 2 مقدمات درج کیےگئے تھے ، گرفتار ملزم نے کینیڈا سے میری جوانا نامی خاتون سےمنشیات اسمگل کرائی تھی۔

مزید پڑھیں : قتل کئے گئے مصطفیٰ عامر کے ناقابل ضمانت وارنٹ جاری

گرفتار ملزم کے 2 ساتھی احمد غفار اور احتشام سومرواشتہاری ہیں تاہم ایک مقدمےمیں مقتول مصطفیٰ کے بھی وارنٹ گرفتاری جاری ہوچکے ہیں۔

عدالت نے مصطفی کو 27 فروری کو پیش کرنے کا حکم دیا ہے، مصطفی کےخلاف 2024 میں کورنگی میں مقدمہ درج ہوا تھا۔

اے این ایف نے بتایا کہ مقتول مصطفی نے کوریئر سے منشیات بھجوانےکی کوشش کی تھی اور کمپنی میں نام تیمور لکھوا رکھا تھا۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں