کراچی : پولیس نے مصطفیٰ عامر قتل کیس کے مرکزی ملزم ارمغان کے جسمانی ریمانڈ کیلئے سندھ ہائیکورٹ سے رجوع کر لیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق مصطفیٰ عامر قتل کیس میں پولیس نے مرکزی ملزم کے ریمانڈ کیلئے ہائیکورٹ سے رجوع کرلیا۔
پولیس نے چھاپہ مارنے والی ٹیم کے خلاف اندراج مقدمہ آرڈر بھی چیلنج کردیا، جسٹس ظفر راجپوت کی عدالت میں سماعت کچھ دیر بعد ہوگی۔
پولیس کا کہنا ہے کہ خصوصی عدالت کی جانب سےریمانڈنہ دینے پرت فتیش میں مشکلات ہوئیں۔
پراسیکیوٹر جنرل سندھ منتظر مہدی نے بتایا کہ اے ٹی سی منتظم جج نے ملزم ارمغان کوجیل بھیجا، انتہائی سنگین نوعیت کا مقدمہ ہے، تفتیش شروع ہونے سے پہلے ملزم کو جیل بھیجنا انصاف کے خلاف ہے۔
منتظر مہدی نے کہا کہ ملزم کے جسمانی ریمانڈ کی اجازت دی جائے، پولیس پارٹی کے خلاف مقدمے کا حکم ناقابل فہم ہے، استدعا ہے کہ انسداد دہشت گردی عدالت کےمنتظم جج کا فیصلہ کالعدم قرار دیا جائے۔
مزید پڑھیں : کراچی: مصطفیٰ عامر کو لڑکی کے معاملے پر قتل کیا، ملزم شیراز کا انکشاف
یاد رہے کراچی سے چھ جنوری کو اغوا کئےگئے مصطفیٰ کا قاتل اس کا دوست ارمغان نکلا تھا تاہم کیس سے جڑے اہم شواہد پولیس کو مل گئے۔
ڈی آئی جی سی آئی اے نے بتایا کہ مصطفیٰ عامر چھے جنوری کو ارمغان کے گھرگیا جہاں اسےتشدد کا نشانہ بناگیا اور بلوچستان لے جا کر گاڑی سمیت جلادیا۔
گرفتار ملزم شیراز کے تحقیقات کے دوران انکشافات سامنے آئے ، جس میں ملزم نے پولیس کو بتایا کہ مصطفیٰ کولڑکی کے معاملے پرارمغان نے قتل کیا۔
پولیس کے مطابق مرکزی ملزم ارمغان کے گھرسےملےخون کےنمونےاورمصطفی کےموبائل فون کی فارنزک رپورٹ کا انتظار ہے تاکہ کیس سے جڑے حقائق سامنے آسکیں۔