بدھ, فروری 26, 2025
اشتہار

مصطفیٰ عامر کا قتل : علاقہ مکینوں کا ارمغان کے والد سے گھر خالی کرانے کا مطالبہ

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی : مصطفیٰ عامر کے قتل کے بعد ڈیفنس کے علاقہ مکینوں نے آئی جی سندھ کو خط میں ارمغان کے والد سے گھر خالی کرانے کا مطالبہ کردیا۔

تفصیلات کے مطابق مصطفیٰ عامر قتل کیس میں ڈیفنس کے علاقہ مکینوں نے آئی جی سندھ اور دیگر حکام کو خط لکھا۔

جس میں سوسائٹی رولز کی خلاف ورزی پر ارمغان کے والد کیخلاف کارروائی کا مطالبہ کیا ہے۔

خط میں کہا گیا کہ ارمغان کے والد کامران قریشی سے گھر خالی کروایا جائے، ملزم کے گھر سے متعددبارہوائی فائرنگ کے واقعات پیش آئے۔

خط میں کہنا تھا کہ 2023 سے 2024 کے دوران بنگلے میں غیر قانونی شیروں کو بھی رکھا گیا جبکہ ارمغان گارڈز کے ذریعے خواتین اور گھریلوملازمین کو ہراساں کرنے میں بھی ملوث ہے۔

مزید پڑھیں : مصطفیٰ عامر کو فلمی انداز میں قتل کرنے کا انکشاف

گذشتہ روز مصطفی عامر قتل کیس میں تحقیقاتی ٹیم کو دیا گیا ارمغان کا اہم بیان سامنے آیا تھا، تحقیقاتی افسر نے بتایا تھا کہ ارمغان نے مصطفیٰ کو فلمی انداز میں قتل کیا۔

ملزم نے بیان میں کہا تھا کہ مصطفی جیسے ہی ارمغان کے گھرمیں داخل ہوااس کولوہےکی راڈ ماری، مصطفی کو زخمی ہونے کے بعد کہا اب ٹاس کروں گا، ہیڈ آگیا تو چھوڑ دوں گا ٹیل آیا تو اور ماروں گا۔

تحقیقاتی ذرائع کا کہنا تھا کہ ارمغان نے مصطفی کو کہا اٹھو اور بھاگ سکتے ہو تو جان بچا لو لیکن مصطفی اٹھ نہ سکا تو ارمغان نے پھر سکہ اچھالا اور کہا ٹاس ہارا تو نہیں جلاؤں گا، ملزم نے مبینہ طور پر ٹاس کیا اور پیٹرول ڈال کر آگ لگادی۔

اہم ترین

افضل خان
افضل خان
افضل خان اے آر وائی نیوز سے وابستہ کرائم رپورٹر ہیں

مزید خبریں