پیر, مئی 12, 2025
اشتہار

بھارتی خفیہ ایجنسی را 12سال سے ایم کیو ایم کو فنڈنگ کر رہی ہے،مصطفٰی کمال

اشتہار

حیرت انگیز

لاہور : پاک سرزمین پارٹی کے چیئرمین مصطفٰی کمال نے کہا ہے کہ نیب کرپشن ختم نہیں کر سکتا، احتساب کا اختیار عوام کو دیا جائے، بھارتی خفیہ ایجنسی را بارہ سال سے ایم کیو ایم کو فنڈنگ کر رہی ہے۔

لاہور ہائیکورٹ بار میں وکلاء سے خطاب کرتے ہوئے پاک سرزمین پارٹی کے چیئرمین مصطفٰی کمال کا کہنا تھا کہ وزراء کے گھروں میں پانی کی ٹینکیوں سے کروڑوں روپے مل رہے ہیں، پاکستان غذائیت میں خود کفیل ہے مگر لوگ بھوک سے مر رہے ہیں۔

مصطفٰی کمال نے کہا کہ کرپشن ختم نہیں کر سکتا، عوام کو اختیار دیا جائے کہ وہ احتساب کریں، انہیں لیڈر نہیں، پسے ہوئے مظلوموں کی آواز بننا ہے۔

انھوں نے کہا کہ جمہوریت صرف ایوانوں میں نہیں بلکہ ہر گلی اور ہر گوٹھ میں چاہیئے، وزیراعلیٰ یا اراکین پارلیمنٹ کا کام سڑکیں اور پل بنانا نہیں، یہ کیسی جمہوریت ہے جس میں وزراء اعلی نالیاں اور گلیاں بنا رہے ہیں۔


مزید پڑھیں : عوام کو حقوق نہ دینا قوم پر حملے کے مترادف ہے، مصطفیٰ کمال


پاک سرزمین پارٹی کے چیئرمین کا کہنا تھا کہ کراچی کبھی دنیا کے بہترین شہروں میں تھا، اب ناقابل رہائش شہروں میں شامل ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ وہ ذاتی جنگ نہیں لڑ رہے، کراچی اور پاکستان کے لیے جدوجہد کر رہے ہیں، ایک شخص کی وجہ سے پوری مہاجر قوم بدنام ہوئی، وقت کا فرعون مجھے مروا سکتا تھا، عمران فاروق قتل کے بعد سب چیزیں سامنے آگئیں، بارہ سال سے را ایم کیو ایم کو فنڈنگ کر رہی ہے۔

یاد رہے اس سے پاک سرزمین پارٹی کے سربراہ سید مصطفیٰ کمال کا کہنا تھا کہ سب سیاست کر رہے ہیں عوام کے مسائل پر کوئی بات نہیں کررہا ہے نہ نظام کو بہتر بنانے کے لیے ٹھوس قدم اُٹھائے جا رہے ہیں۔

مصطفی کمال کا کہنا تھا کہ پاکستان میں دو کروڑ سے زائد بچے صاف پانی اور غذائی قلت کی وجہ ذہنی اور جسمانی امراض میں مبتلا ہو چکے ہمارا مستقبل تباہ ہو رہا ہے ہیں جس کے لیے کسی کو ہم پر جنگ مسلط کرنے کی ضرورت نہیں ہمارے مسائل ہی ہمیں تباہ کرنے کو کافی ہیں۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں