تازہ ترین

کچے کے ڈاکوؤں کو اسلحہ فراہم کرنیوالے 3 پولیس افسران سمیت 7 گرفتار

کراچی : پولیس موبائل میں جدید اسلحہ سندھ اسمگل...

پاکستان کو آئی ایم ایف سے 6 ارب ڈالر قرض پروگرام کی توقع

وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ...

اسرائیل کا ایران پر فضائی حملہ

امریکی میڈیا کی جانب سے یہ دعویٰ سامنے آرہا...

مصطفیٰ کمال اور فاروق ستار کا دو، دو حلقوں سے کاغذات جمع کروانے کا فیصلہ

کراچی میں ضمنی انتخابات کے لیے مصطفیٰ کمال اور فاروق ستار نے دو، دو حلقوں سے کاغذات جمع کروانے کا فیصلہ کیا ہے۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق ذرائع کا بتانا ہے کہ مصطفیٰ کمال کل این اے 256 اور این اے 247 پر کاغذات جمع کروائیں گے جبکہ فاروق ستار این اے 247 اور 244 پر کاغذات جمع کرائیں گے۔

دونوں رہنما کس حلقے سے ضمنی انتخابات میں حصہ لیں گے اس کا فیصلہ ایم کیو ایم رابطہ کمیٹی کرے گی۔

واضح رہے کہ  کراچی کے 9 حلقوں میں ضمنی انتخابات کے معاملے پر کنوینئر ایم کیو ایم خالد مقبول صدیقی نے کل امیدواروں کو کاغذات جمع کروانے کی ہدایت کردی۔

ذرائع کا بتانا تھا کہ ایم کیو ایم امیدوار کل اور بدھ کو کاغذات نامزدگی جمع کروائیں گے۔ْ

ایم کیو ایم نے فاروق ستار، مصطفیٰ کمال، وسیم اختر، خوش بخت شجاعت، رؤف صدیقی ودیگر شخصیات کو انتخابات کے لیے میدان میں اتارنے کا فیصلہ کیا ہے۔

ذرائع کا بتانا تھا کہ فاروق ستار، مصطفی کمال، وسیم اختر، عبدالوسیم ،عامر چشتی کاغذات جمع کرائیں گے، نجم مرزا، قادر خانزادہ، رؤف صدیقی، خوش بخت شجاعت کاغذات جمع کروائیں گے۔

ایم کیو ایم کے حسان صابر، ارشد وہرہ، شیخ صلاح الدین، شبیر قائم خانی ودیگر کاغذات جمع کروائیں گے جبکہ امیدواروں کے حتمی ناموں کا اعلان خالد مقبول رابطہ کمیٹی اجلاس میں کریں گے۔

Comments

- Advertisement -