تازہ ترین

حکومت کا ججز کے خط پر انکوائری کمیشن بنانے کا اعلان

اسلام آباد: وفاقی حکومت نے اسلام آباد ہائی کورٹ...

فوجی عدالتوں سے 15 سے 20 ملزمان کے رہا ہونے کا امکان

اسلام آباد : اٹارنی جنرل نے فوجی عدالتوں سے...

مصطفیٰ کمال نے ریڈ زون میں دھرنا دے دیا

پاک سرزمین پارٹی کے چیئرمین مصطفیٰ کمال نے سندھ اسمبلی سے منظور ہونے والے نئے بلدیاتی قانون کے خلاف ریڈ زون میں دھرنا دے دیا۔

چیئرمین پی ایس پی نے کراچی میں بلدیاتی ایکٹ کے خلاف فوارہ چوک گورنر ہاؤس کے قریب احتجاجی جلسے کو دھرنے میں تبدیل کرنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ جب تک وزیراعلیٰ نہیں سنتے ہم یہیں بیٹھیں گے ہم وزیراعلی ہاؤس نہیں جا رہے یہیں دھرنا دیں گے۔

انہوں نے کہا کہ ہمارے آنے سے پہلے ایوانوں میں ہلچل مچ گئی تھی ہم کوئی غلط بات نہیں کریں گے،ہماری باتیں ماننی ہوں گی صوبوں کوقومی آمدن سے56فیصدملتاہے، 18ویں ترمیم کےبعدسےپیپلزپارٹی سندھ کےپیسےاپنےپاس رکھ رہی ہے 2017 میں انہی مسائل پر 18دنوں تک دھرنا دیا تھا۔

مصطفیٰ کمال کا کہنا تھا کہ 16نکات پیش کیے،وہ یہی تھےبااختیاربلدیاتی حکومتیں ہونی چاہئیں اس وقت لوگ ہماری باتوں پر مذاق اڑاتے تھے آج تمام جماعتیں وہی بات کررہی ہیں جوہم 6سالوں سےکرتےآرہےہیں، 2013 کےقانون کےخلاف مظاہرےشروع کیےتو 2021کاقانون آگیا کراچی:ہم دونوں بلدیاتی قانون کونہیں مانتے۔

چیئرمین پی ایس پی نے کہا کہ پارک، ڈسپنسری، سڑکوں، گٹرلائنوں، ٹرانسپورٹ کا انچارج وزیراعلیٰ ہے آج تک کوئی شخص وزیراعلیٰ تک نہیں پہنچ سکا وزیراعلیٰ کےکانوں میں عام آدمی کی آواز نہیں آتی۔

Comments

- Advertisement -