کراچی : چیئرمین پاک سرزمین پارٹی مصطفیٰ کمال نے کہا ہے کہ رینجرز کے اختیارات پر سیاست انتہائی حساس معاملہ ہے اور اس میں کسی بھی کسی قسم کی سیاسی مداخلت برسوں کی محنت پر پانی پھیر دے گی۔
چیئرمین مصطفی کمال نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ اس سے قبل سیاسی مداخلت کرکے پولیس کے ادارے کو برباد کردیا گیا جس کا نتیجہ یہ نکلا کہ پولیس امن عامہ کے قیام کے اولین فرض کو نبھانے کے قابل نہیں رہی جس خمیازہ کراچی کے عوام نے بھگتا۔
*کراچی : رینجرز اختیارات ختم ہوئے 60گھنٹے گزر گئے
انہوں نے کہا کہ رینجرز کے سپاہیوں نے اپنی جانوں پر کھیل کر شہر میں امن قائم کیا لیکن اقتدار کے بھوکوں کو شاید یہ پسند نہیں آیا اس لیے ہر تین ماہ بعد رینجرز کے اختیارات کی معیاد پوری ہونے کے بعد اس
معاملے کو پچیدہ اور حساس بنا دیا جاتا ہے جس سے سندھ حکومت کی سنجیدگی کا اندازہ لگایا جا سکتا ہے۔
*اختیارات ختم،چوکیاں خالی،آپریشن نہیں کرسکتے،سندھ رینجرز
مصطفیٰ کمال کا کہنا تھا کہ رینجرز اختیارات پر سیاست کرکے عوام کی سیکیورٹی سے کھیلا جارہا ہے اس لیے سندھ حکومت سے مطالبہ کرتے ہیں کہ رینجرز اختیارات کامعاملہ آج ہی حل کیا جائے اور اختیارات نہ دیئے گئے تو دہشت گرد اپنی کارروائیوں کے لیے آزاد ہوجائیں گے اور اگر کوئی واقعہ ہوا تو وزیراعلٰی سندھ ذمے دار ہوں گے۔