پیر, مئی 12, 2025
اشتہار

ڈان لیکس سے متعلق رپورٹ جا ری ہونی چاہیے، مصطفیٰ کمال

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی : چیئرمین پاک سرزمین پارٹی مصطفیٰ کمال نے کہا ہے کہ ایم کیوایم کے ہوتے ہوئے شہر کراچی کا یہ حال ہوا ہے اور اگر معاملات حل نہ کئے تو کراچی رہنے کے قابل نہیں رہے گا۔

وہ جامعہ بنوریہ میں مفتی نعیم سے ملاقات کر رہے تھے اور انہوں نے کہا کہ جامعہ بنوریہ میں مفتی صاحب کو ملین مارچ کی دعوت دینے آئے ہیں کیوں کہ شہر کے حقوق کے لیے ہر ایک کو آواز دین گے۔

ہماری کسی سے لڑائی نہیں ہے ہمیں پتھرمارے گئے لیکن ہم نے کسی کوایک پتھرتک نہیں مارا اس لیے سب کوشہر کیلئے ملکر بیٹھنے کی دعوت دیتا ہوں کراچی کی بھلائی کے لئے جس کے ساتھ بیٹھنا ہوگا تیار ہیں۔

انہوں نے کہا کہ میری کسی سے لڑائی نہیں اور میں نے یہ جہاد اپنی مراعات کے لیے نہیں بلکہ شہر کے لئے شروع کیا ہے شادی یہی وجہ ہے کہ اللہ نے ہمیں کامیابی دی اور ہماری جدوجہد کے نتیجے میں دیگر جماعتیں بھی آج بات کررہی ہیں۔

مصطفیٰ کمال نے ایم کیو ایم پاکستان کو ہدف تنقید بناتے ہوئے کہا کہ ایم کیوایم کے ہوتے ہوئے شہر کا یہ حال ہوا ہے کراچی شہر کی روشنی کبھی ختم نہیں ہونے دیں گے
اس لیے آج یہاں آیا ہوں اور مفتی نعیم ان کے رفقا کواس جہاد میں شرکت کی دعوت دیتا ہوں۔

چیئرمین پاک سرزمین پارٹی نے کہا کہ ڈان لیکس کا معاملہ نہایت حساس ہے اور یہ حکومت کی ذمہ داری تھی اور ڈان لیکس سے متعلق رپورٹ جاری ہونی چاہئے تھی لیکن ابھی تو ڈان لیکس کا معاملہ ٹوئٹس پر دیکھ رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ کراچی کے لئے جو بھی آواز اٹھا رہا ہے میں اس کو سراہتا ہوں اور سراہتا رہوں گا اور اس سلسلے مین جس کسی سے بھی ہاتھ ملانا ہوگا میں آگے بڑھ کر گلے لگاوں گا۔

اس موقع پر مفتی نعیم کا مصطفیٰ کمال کے ملین مارچ کی حمایت کا اعلان کرتے ہوئے کہنا تھا کہ مصطفیٰ کمال اور فاروق ستار آپس میں اتفاق پیدا کریں اور شہر کراچی کے مسائل حل کے کیے مل کر کام کریں تا کہ عرصہ دراز سے حقوق سے محروم شہر کو حقوق میئسر آسکیں۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں