جمعہ, دسمبر 27, 2024
اشتہار

کراچی، بجلی بریک ڈاؤن کے خلاف مصطفیٰ کمال کا احتجاج کا اعلان

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی: پاک سرزمین پارٹی کے سربراہ مصطفیٰ کمال نے کہا ہے کہ بجلی کے بریک ڈاؤن کے خلاف کل 3 بجے احتجاج کریں گے، چیف جسٹس کے الیکٹرک کے مسئلے پر سوموٹو ایکشن لیں۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے ڈاکٹر جمیل راٹھور کی پاک سرزمین پارٹی میں شمولیت کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کیا، مصطفی کمال نے کہا کہ اتنے بڑے شہر میں ایک مجمع جمع کرلینا آسان سی بات ہے۔

پاک سرزمین پارٹی کے سربراہ کا کہنا ہے کہ کے الیکٹرک اس لیے طاقتور ہے چوکیداروں نے شہر کو لوٹا، ابھی والے قائد دبئی جاکر کے الیکٹرک سے پیسے لے کر آئے ہیں، میں اپنا فون فرانزک کے لیے دینے کو تیار ہوں فاروق ستار بھی دیں۔

- Advertisement -

انہوں نے کہا کہ ہمارے اراکین صوبائی و قومی اسمبلی عوامی مسائل کے حل کے لیے ہر دروازہ کھٹکھٹا رہے ہیں، کے الیکٹرک کے مرکزی دفتر پر احتجاج میں انیس قائم خانی خود وہاں موجود ہوں گے۔

مصطفیٰ کمال نے کہا کہ ڈاکٹر جمیل راٹھور کی شمولیت پی ایس پی کے لیے آج بہت بڑا دن ہے، ہماری جدوجہد میں تیزی اور پختگی آٗئے گی، فاروق ستار نے پریس کانفرنس میں ڈاکٹر جمیل راٹھور پر الزام لگایا، فاروق ستار ایک ہارے ہوئے انسان کی طرح ارشادات فرما رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ہمارے پاس آنے والے ایم پی ایز اور ایم این ایز کو کالز کی جارہی ہیں، کالز کرکے طرح طرح کے واسطے دئیے جارہے ہیں، فاروق ستار نے اپنی حدیں پار کرلی ہیں۔

پاک سرزمین پارٹی کے سربراہ نے کہا کہ ایم کیو ایم کا برانڈ گندا ہوچکا ہے، ایم کیو ایم سے لوگ بد دل ہوکر ہمارے قافلے میں جوق درجوق شامل ہورہے ہیں، ہم ڈرائنگ روم کی صرف لفاظی سیاست نہیں کررہے ہیں، ہم لوگوں کے درمیان رہتے ہیں اور ان کے مسائل سے آشنا ہیں۔

مصطفیٰ کمال نے کہا کہ وی سی سندھ یونیورسٹی نے اردو بولنے سے طلباء کو روک دیا ہے، یہ پیپلزپارٹی اور ایم کیو ایم کی سازش ہے، وائس چانسلر کو برطرف کرنے کا مطالبہ کرتے ہیں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں