بدھ, فروری 5, 2025
اشتہار

مصطفیٰ کمال نے ملین مارچ کا عندیہ دے دیا

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی: پاک سرزمین پارٹی کے سربراہ مصطفیٰ کمال نے ملین مارچ کا اشارہ دیتے ہوئے کہا ہے کہ حکومت ہماری بات سننے کو تیار نہیں اور اگر حقوق نہیں دیے گئے تو حکمرانوں کو روند ڈالیں گے۔

کراچی پریس کلب پر احتجاجی کیمپ پر بیٹھے کارکنان سے خطاب کرتے ہوئے مصطفیٰ کمال نے کہا کہ حکومت ہماری بات سننے کو تیار نہیں، پاناما کا فیصلہ جو بھی ہو اُس سے کراچی کے مسائل حل نہیں ہوں گے۔

انہوں نے کہا کہ جب تک مسائل حل نہیں ہوتے یہاں سے جانے والے نہیں ، حکومت ہماری بات سننے کو تیار نہیں تو ہم بھی ملین مارچ کریں گے اور حقوق نہ دینے والوں کو روندھ ڈالیں گے، ملین مارچ مہنیوں کی نہیں بلکہ دنوں کی بات ہے جس کی کال جلد ہی دوں گا۔

مصطفیٰ کمال نے کہا کہ  وزیر اعظم کی قسمت کا فیصلہ کل ہونا ہے مگر اُس سے کراچی کا کوئی تعلق نہیں، ملک کی صورتحال کچھ بھی ہو ہمارا احتجاج جاری رہے گا کیونکہ پاناما کے فیصلے سے کراچی کے پانی اور کچرے کا مسئلہ حل نہیں ہوگا۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں