جمعہ, جولائی 5, 2024
اشتہار

پیپلزپارٹی سے اختلاف ہے کوئی دشمنی نہیں، مصطفیٰ کمال

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد: ایم کیوایم پاکستان کے رہنما مصطفی کمال کا کہنا ہے کہ پیپلزپارٹی سے اختلاف ہے کوئی دشمنی نہیں مگر فی الحال الحاق بھی نہیں ہورہا ہے۔

تفصیلات کے مطابق ایم کیوایم پاکستان کے رہنما اور رکن قومی اسمبلی مصطفی کمال نے اے آر وائی نیوز کو خصوصی انٹرویو میں کہا کہ پارلیمانی نظام میں جو آپ کیخلاف جیتا اس کو بھی عزت دینی چاہیے، دوسرا جو ووٹ لیکر آئے اسے چور ڈاکو کہنے والا کلچرپی ٹی آئی لیکرآئی.

ایم کیوایم پاکستان کے رہنما نے پی ٹی آئی کے بیان پر کہا کہ سیاستدانوں سےنہیں اسٹیبلشمنٹ سےبات کرنےکےموقف سے خلا بڑھ رہا ہے۔

- Advertisement -

رکن قومی اسمبلی کا کہنا تھا کہ پی پی سے اختلاف رہتا ہے، جب پارلیمنٹ میں آگئے تو بات بھی کرتے ہیں، پیپلزپارٹی سے دشمنی نہیں مگرفی الحال الحاق بھی نہیں ہورہا ہے۔

انھوں نے بتایا کہ آصف زرداری سے کہا تھا ہمارے پاس وزارت عظمیٰ کا امیدوار نہیں ، بلاول آپ کے وزیراعظم کےامیدوارہیں، آپ کو ہماری ضرورت پڑےگی، کیا آپ چاہیں گے کراچی،حیدرآباد کامینڈیٹ آپ کے وزیراعظم کیخلاف ہو۔

رہنما ایم کیو ایم نے کہا کہ اگر وہ جماعت جیتے جس کا وزارت عظمیٰ کا اپنا امیدوارہوتو وہ پی پی کو ووٹ نہیں دے گی، پیپلزپارٹی سوچے کے ان کے اندر کون سے ایسے لوگ ہیں جو انکا نقصان کرا رہے ہیں۔

اگرکراچی حیدرآبادمیں ایم کیوایم کمزور ہوتی ہےتوفائدہ پی پی کو نہیں کسی اورکوہوگا اور اگر ہم جیتیں گے تو پی پی کا فائدہ ہے کیونکہ ہم ان کے امیدوار کو ووٹ دیں گے۔

Comments

اہم ترین

نعیم اشرف بٹ
نعیم اشرف بٹ
نعیم اشرف بٹ اے آر وائی نیوز کے تحقیقاتی صحافت کے ڈپارٹمنٹ کے سربراہ ہیں

مزید خبریں