بدھ, جولائی 2, 2025
اشتہار

حکمران اقتدار کو امتحان سمجھیں تو پاکستان جنت بن جائے گا، مصطفیٰ کمال

اشتہار

حیرت انگیز

خیرپور: پاک سرزمین پارٹی کے چیئرمین مصطفیٰ کمال نے کہا ہے کہ حکمرانوں نے جس روز اقتدار کو امتحان سمجھا تو اگلے ہی دن سے پاکستان جنت بن جائے گا جہاں عوام کو تمام سہولیات میسر ہوں گی۔

خیر پور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مصطفیٰ کمال کا کہنا تھا کہ جسے اللہ نے جتنا دیا ہے اس سے اسی حساب سے پوچھا جائےگا ، دنیا کے قبرستان سلطنت کے حاکموں سےبھرے پڑے ہیں۔

اُن کا کہنا تھا کہ ’آج کے حکمرانوں سے زیادہ طاقت ور لوگ قبرستانوں میں دفن ہیں، ہر شخص کو ایک روز واپس لوٹنا اور رب کو جواب دینا ہے، حکمران اگر اقتدار کا امتحان سمجھیں تو اگلے روز سے پاکستان جنت بن جائے گا‘۔

مزید پڑھیں: مصطفیٰ کمال کا لاڑکانہ میں جلسہ کرنے کا اعلان

مصطفیٰ کمال کا کہنا تھا کہ میں کسی کے خلاف بات نہیں کررہا، مگر اللہ تمام حکمرانوں کو ہدایت دے تاکہ وہ دنیا کو فانی سمجھیں۔ اُن کا مزید کہنا تھا کہ اسپتالوں میں کتے کے کاٹےکی ویکسین موجود ہونی چاہئیں مگر ایسا نہیں ہے۔

یاد رہے کہ دو روز قبل مصطفیٰ کمال نے 24 جنوری کو لاڑکانہ میں عوامی جلسہ کرنے کا اعلان کیا تھا، اُن کا کہنا تھا کہ ہماری پارٹی کا حیدرآباد یا کراچی کی پارٹیوں سے کوئی مقابلہ نہیں کیونکہ ہم نے ملک کی تمام بڑی جماعتوں سے مقابلے کی تیاری کی ہوئی ہے۔

اہم ترین

عمیر دبیر
عمیر دبیر
محمد عمیر دبیر اے آر وائی نیوز میں بحیثیت سب ایڈیٹر اپنے فرائض انجام دے رہے ہیں

مزید خبریں