ہفتہ, دسمبر 7, 2024
اشتہار

سندھ میں پی ایس پی کا وزیراعلیٰ ہوگا یا حمایت سے آئے گا، مصطفیٰ کمال

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد : پی ایس پی کے چئیرمین مصطفی کمال کا کہنا ہے سندھ میں پی ایس پی کا وزیراعلیٰ ہوگا یا حمایت سے آئے گی، ایم کیوایم سے کہتا ہوں کہ کرمنل کارکنان کی ایک لسٹ مجھے دے دیں، انھیں پارٹی میں نہیں لوں گا۔

تفصیلات کے مطابق سپریم کورٹ کے باہر پاک سرزمین پارٹی کے سربراہ مصطفیٰ کمال نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ مردم شماری میں مسائل ہیں، ہماری بات سنی جائے گی، کراچی کے 70 لاکھ لوگ کم گنے گئے، ہماری پٹیشن پرآج سپریم کورٹ میں سماعت تھی، خوشخبری دینا چاہتا ہوں، چیف جسٹس نے آرڈر دیئے ہیں۔

مصطفیٰ کمال کا کہنا تھا کہ الیکشن کے بعد چیف جسٹس ہمارے کیس کو سنیں گے، چیف جسٹس کو اعداد و شمار بتائے، انہوں نے ہماری دلیل قبول کی، سپریم کورٹ سے جو استدعا کی تھی وہ قبول کرلی گئی ہے۔

- Advertisement -

سربراہ پی ایس پی نے کہا کہ 70لاکھ لوگوں کا بجٹ بھی نہیں ملے گا، سندھ کے وزیراعلیٰ خاموشی سے دستخط کرکے آگئے، 2013 میں آبادی 2 کروڑ 14 لاکھ، اب ایک کروڑ  60لاکھ کیسے ہوگئی۔

ان کا کہنا تھا کہ ہرصورت الیکشن میں حصہ لیں گے، پی ایس پی کوسندھ کےشہری علاقوں میں پذیرائی ملی ہے، سندھ میں پی ایس پی کا وزیراعلیٰ ہوگا یا حمایت سے آئے گا، کراچی کی 21 سیٹوں میں سے 2 یا 3سیٹوں پر پیپلزپارٹی سے مقابلہ ہے۔

مصطفیٰ کمال نے کہا کہ پی ایس پی جیلوں کے دروازے کھول کر کارکنان نہیں بنارہی، ایم کیوایم کہتی ہے کرمنل کارکنان ہمارے پاس آرہے ہیں، ایم کیوایم سے کہتا ہوں کہ کارکنان کی ایک لسٹ مجھے دے دیں، ان کو پارٹی میں نہیں لوں گا۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ کراچی میں کوئی بھی قلعے بنا کرنہیں رہ سکتا، کراچی میں لسانیت کےحوالے سے اب کوئی خون خرابہ نہیں ہوگا۔


خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں۔ مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں