منگل, مئی 13, 2025
اشتہار

کراچی اور سندھ والوں کے پاس پی ایس پی کے علاوہ کوئی آپشن نہیں رہا، مصطفیٰ کمال

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی : پاک سر زمین پارٹی کے سربراہ مصطفی کمال کا کہنا ہے کہ کراچی اور سندھ والوں کے پاس پی ایس پی کے علاوہ کوئی آپشن نہیں رہا، ہمارے زمانے میں کراچی ترقی کا منہ بولتا ثبوت تھا۔

تفصیلات کے مطابق پی ایس پی سربراہ مصطفی کمال نے انیس قائم خانی کے ہمراہ جامعہ نعیمیہ کا دورہ کیا اور رویت ہلال کمیٹی کے چئیرمین مفتی منیب الرحمن سے ملاقات کی، ملاقات میں مختلف سیاسی و سماجی امور پر تبادلہ خیال کیا گیا اور انتخابی پروگرام سے آگاہی دی۔

بعد ازاں میڈیا بریفنگ کے دوران مصطفی کمال نے کہا کہ اندرون سندھ کے دو روزہ انتخابی دورے کا آغاز مفتی منیب الرحمن سے دعائیں لے کر کررہے ہیں، مفتی منیب نے ہماری خدمت کی سیاست کو سراہا۔

سربراہ پی ایس پی کا کہنا تھا کہ کراچی اور سندھ والوں کے پاس پی ایس پی کے علاوہ کوئی آپشن نہیں رہا، اب یہ سوچنا ہوگا کہ پرامن کراچی چاہئے یا روز لاشیں ملنے والاکراچی؟ گلیوں میں کچرے والا کراچی چاہئے یا روشنیوں کا شہر چاہئے۔

انھوں نے کہا کہ ہمارے زمانے میں کراچی ترقی کا منہ بولتا ثبوت تھا، اب کراچی کے ساتھ مزید برا ہونے کی گنجائش نہیں، پہلےبھی کراچی کو بنایا تھا اب کراچی سمیت سندھ کو بنائیں گے۔

مصطفیٰ کمال کا کہنا تھا کہ حیدرآباد میں آج پاک زمین پارٹی کے مختلف پروگرامز ہیں، میرپور خاص میں ہماری2 دن کی انتخابی سرگرمیاں ہیں۔


خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں، مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں