جمعرات, دسمبر 26, 2024
اشتہار

الزام ثابت ہوجائے تو مجھے چوک پر پھانسی دینا ، مصطفی کمال

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی : پی ایس پی کے سربراہ مصطفیٰ کمال نے کہا میرے اوپر الزام لگانامضحکہ خیز ہے ، الزام ثابت ہوجائے تو مجھے چوک پر پھانسی دینا، میں نے زندگی میں ایمانداری کے ساتھ عزت کمائی ہے۔

تفصیلات کے مطابق پاک سرزمین پارٹی کے سربراہ مصطفیٰ کمال نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا میں نے زندگی میں ایمانداری سے شہر کی خدمت کی ہے، آج کا دن اورموقع بڑا شرمندگی کا باعث ہے۔

مصطفیٰ کمال کا کہنا تھا میرے اوپر الزام لگانامضحکہ خیز ہے ، میرا کوئی بے نامی اکاونٹ نہیں ہے، میں نے زندگی میں ایمانداری کے ساتھ عزت کمائی ہے۔

- Advertisement -

سربراہ پی ایس پی نے کہا آج اس ملک میں مجھےاس صورتحال سے گزرنا پڑرہا ہے ، الزام ثابت ہوجائے تو مجھے چوک پر پھانسی دینا۔

مجھ پرالزام ہے کلفٹن میں ایک پلاٹ کی الاٹمنٹ کی ہے، پلاٹ کی الاٹمنٹ 1982 میں ہوئی، نظامت 2005سےشروع ہوئی تھی ، ایک شخص اصل مالک ہے اس کے3 پلاٹ تھے، اس کی درخواست پر تینوں پلاٹ ایک کردیئے تھے۔

مصطفیٰ کمال نے مزید کہا ریفرنس سائن کرنےوالے لوگوں اورادارے پر کیا کہوں، میرے لئے میری عزت سے زیادہ اہم کوئی چیز نہیں ہے ، جب یہ شہر سوتا تھا تو جاگ کر اس شہر کو بنایا ہے۔

مزید پڑھیں : مصطفی کمال کا نیب کے سامنے سرنڈر کرنے کا فیصلہ، عبوری ضمانت کرالی

یاد رہے پی ایس پی سربراہ مصطفی کمال نے نیب کے سامنے سرنڈر کرنے کا فیصلہ کرتے ہوئے عبوری ضمانت حاصل کرنے کے لئے سندھ ہائی کورٹ سے رجوع کیا تھا۔

عدالت نے مصطفیٰ کمال کی ضمانت منظور کرتے ہوئے 10 لاکھ کے مچلکے جمع کرانےکی ہدایت کی تھی۔

خیال رہے احتساب عدالت نے پی ایس پی سربراہ کو ستائیس جولائی کوذاتی طورپرپیش ہونے کاحکم نامہ جاری کیا تھا،مصطفی کمال پر بحیثیت سٹی ناظم کلفٹن میں پلاٹ کی غیر قانونی الاٹمنٹ کا الزام ہیں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں