منگل, مئی 13, 2025
اشتہار

میرے خلاف کیس انصاف اورعدالت کے ساتھ بھونڈا مذاق ہے، مصطفیٰ کمال

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی : پاک سرزمین پارٹی کے سربراہ مصطفی کمال نے کہا کراچی کاسب سے بڑامسئلہ کچرا ہے،سندھ حکومت اور وفاقی حکومت مسئلے کے حل کے لیے کودپڑیں ،میرے خلاف کیس کے نام پرانصاف کے ساتھ بھونڈا مذاق کیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق پاک سرزمین پارٹی کے سربراہ مصطفی کمال نے احتساب عدالت میں پیشی پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا آج کراچی کایہ حال ہے کہ ملک کے سب سے بڑے شہر کا کچرہ نہیں اٹھ رہا ، سندھ حکومت، وفاقی حکومت مسئلے کے حل کے لیے کود گئیں ہیں۔

مصطفی کمال کا کہنا تھا کہ کوئی پوچھے گا کہ اربوں روپےکہاں جارہےہیں، پاکستان میں اچھے آدمی کانجام اچھا نہیں ہے۔

پی ایس پی سربراہ نے کہا جس زمین کی الاٹمنٹ کا کیس بنایاگیا،وہ تیس سال سےپرائیویٹ لینڈ ہے،پرائیویٹ لینڈ سرکاری آدمی کیسے الاٹ کرسکتا ہے، کیس کے نام پر انصاف اور عدالت کے ساتھ بھونڈا مذاق ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ میرےخلاف کیس ہی سرے سے ہی بےبنیاد ہے، زمین کبھی سرکاری زمین تھی ہی نہیں، اس کیس کا عنوان ہی غلط ہے، کوئی بینک ٹرائل ،کرپشن یا کوئی بھی جائیداد نہیں نکال پائے۔

مصطفی کمال نے کہا کہ شہر کیلئے میراپلان کیاہے،ماضی کی کارکردگی سےاندازہ لگالیں، میرے دشمن بھی کہتے ہیں یہ کام کرسکتا ہے۔

چیئرمین پی ایس پی کا کہنا تھا کہ ہمیں مارنے والوں کاہاتھ روکناپڑے گا،دنیامطلبی ہے، کشمیری پاکستانیوں کی ظاہری مدد مانگ رہے ہیں، بھارت پہلے سے جنگ کررہاہے اور ہر دن لائن آف کنٹرول کی خلاف ورزی کررہاہے۔

اس سے قبل کراچی میں ساحل کے قریب زمین کی غیرقانونی الاٹمنٹ کیس میں مصطفی کمال، سابق ڈی جی ایس بی سی اےافتخار قائمخانی سمیت دیگر ملزمان کی احتساب عدالت میں پیش ہوئے ، نیب کے تفتیشی افسر عبدالفتح پیش نہ ہوئے ۔

فاضل جج نے استفسار کیا مفرور ملزمان کی کیا رپورٹ ہے؟ نیب وکیل نے بتایا مفرور ملزمان کے گھروں پر نوٹس ارسال کردیئے تھے، لگتا ہے کچھ ملزمان پاکستان سے باہر ہیں، وکلا صفائی نےتیاری کے لئے مہلت طلب کی۔

جس پرعدالت نے سماعت پانچ اکتوبر تک ملتوی کردی۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں