اتوار, مئی 11, 2025
اشتہار

سندھ میں گورنر شپ ایم کیوایم کا حق ہے، دستبردار نہیں ہوں گے، مصطفیٰ کمال کا دو ٹوک مؤقف

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی : ایم کیوایم رہنما مصطفیٰ کمال نے دو ٹوک الفاظ میں کہا کہ سندھ میں گورنر شپ ایم کیو ایم کا حق ہے، دستبردار نہیں ہوں گے، ایم کیو ایم کی طرف سے گورنرکامران ٹیسوری ہی رہیں گے۔

تفصیلات کے مطابق ایم کیوایم رہنما مصطفیٰ کمال نے اے آر وائی نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ گورنر سندھ کامران ٹیسوری بہت اچھا کام کررہے ہیں ، تمام گورنرز میں کامران ٹیسوری سب سےزیادہ متحرک ہیں۔

سندھ کی گورنر شپ کے سوال پر مصطفیٰ کمال کا کہنا تھا کہ نہیں چاہتے سندھ کی گورنر شپ کے معاملے پر کوئی بحث ہو، سندھ میں گورنرشپ ایم کیوایم کا حق ہے دستبردارنہیں ہوں گے۔

رہنما ایم کیو ایم نے کہا کہ کامران ٹیسوری کی کارکردگی عمدہ ہے انہی کو آگے چلنا چاہیے ، ایم کیو ایم کے پاس کراچی کا 80 اور حیدرآباد کا 100 فیصد مینڈیٹ ہے، ایم کیو ایم کی طرف سے گورنرکامران ٹیسوری ہی رہیں گے۔

حکومت سازی کے حوالے سے ان کا کہنا تھا کہ حکومت میں برائےنام نہیں رہنا چاہتے، ڈیڈ لاک کوئی نہیں چیزیں طے پا جائیں گی ، آئین میں3ترامیم پرحمایت،بلدیاتی اداروں کی خودمختاری نمایاں ہے۔

مصطفیٰ کمال نے مزید کہا کہ الیکشن سے پہلے سے مسلم لیگ ن کے ساتھ کھڑے ہیں، صرف نمبرپورے کرکے حکومت بناناکافی نہیں اسکو چلانا بھی ہے ، آئیڈیل صورتحال یہ ہے وزارتیں نہ لیں اور حکومت کا ساتھ دیں، یہ حکومت پھولوں کی سیج ثابت نہیں ہو گی۔

رہنما ایم کیو ایم نے بتایا کہ اپنے حلقوں میں عوام سے کیے وعدوں کوپورا کرنےکافارمولہ بنانا ہے، ایسا نہ ہو کہ نام کے حکومت میں ہوں اور عوام کو کچھ ڈیلیور نہ کرسکیں۔

اہم ترین

مزید خبریں