منگل, دسمبر 31, 2024
اشتہار

نسلہ ٹاور کو لال مسجد نہ بنایا جائے، مصطفیٰ کمال

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی : پاک سرزمین پارٹی کے چیئرمین مصطفیٰ کمال کا کہنا ہے کہ نسلہ ٹاورغیرقانونی ہونے پر ان لوگوں کا کیا قصور ہے ، لال مسجد والا کاواقعہ ہم آج بھی بھگت رہےہیں، نسلہ ٹاور کو لال مسجد نہ بنایا جائے۔

تفصیلات کے مطابق پاک سرزمین پارٹی کے چیئرمین مصطفیٰ کمال نے نسلہ ٹاور کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ جو حق بات اور سچ ہوگی ہم وہ کہیں گے، سب کا بس کراچی والوں پر ہی چل رہاہے؟ کیوں کہ یہ لوگ کلاشنکوف لٹکائے نہیں پھرتے ہیں۔

مصطفی کمال کا کہنا تھا کہ صوبائی حکومت ہویا وفاقی حکومت ،سب نااہل ہیں، نسلہ ٹاورغیرقانونی ہونے پر ان لوگوں کا کیا قصور ہے، ان کے پیسے دلادیں اس کے بعد بلڈنگ گرادیں۔

- Advertisement -

چیئرمین پی ایس پی نے کہا کہ ہم نے لوگوں کو نالوں کے پاس سے ہٹا کر تین آبادیاں قائم کی تھیں، ریاست ماں جیسی ہوتی ہے، 10ہزارارب صوبائی حکومت کو این ایف سی کی مد میں ملے۔

ان کا کہنا تھا کہ عدالت خود سندھ حکومت کو ڈاکو کہہ رہی ہے، ان ڈاکوؤں کو کون پکڑے گا؟، لال مسجد والا کاواقعہ ہم آج بھی بھگت رہےہیں، نسلہ ٹاور کو لال مسجد نہ بنایا جائے۔

مصطفی کمال نے مزید کہا حرام کمانے والے لوگ آنکھوں میں آنکھیں ڈال کر سچ نہیں بول سکتے، عدالتی آرڈر میں لکھا ہے پیسے دے دو اور پھر عمارت کو گرادو۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں