بدھ, اپریل 16, 2025
اشتہار

پولیو کے قطرے نہ پلائے تو والدین کو آخرت میں جواب دینا پڑے گا، مصطفیٰ کمال

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد : وزیر صحت مصطفیٰ کمال کا کہنا ہے کہ پولیو کے قطرے نہ پلائے تو والدین کو آخرت میں جواب دینا پڑے گا۔

تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیرصحت مصطفیٰ کمال کی زیرصدارت انسداد پولیو پر اجلاس ہوا ، جس میں تمام صوبائی وزرائے صحت نے شرکت کی۔

اجلاس میں قومی پولیومہم کی حکمت عملی پر غور کیا گیا، وزیر صحت نے کہا کہ رواں سال کی دوسری قومی پولیومہم 21 سے 27 اپریل تک ہوگی، جس میں 4 لاکھ سے زائد پولیو ورکرز خدمات انجام دیں گے۔

مصطفیٰ کمال کا کہنا تھا کہ 4کروڑ50  لاکھ سےزائد بچوں کوپولیو سے بچاؤ کے قطرے پلائے جائیں گے، دنیا میں پولیو صرف پاکستان اور افغانستان تک محدودرہ گیا ہے، خواہش ہے پاکستان اورافغانستان ملکر موذی مرض کامکمل خاتمہ کریں۔

انھوں نے بتایا کہ ہائی رسک علاقوں میں انکاری والدین سے رابطے کیلئے مقامی بااثر افراد کو استعمال کیا جائے گا، کراچی میں 10روزمیں معززارکان کی مددسےعلاقوں کو کور کیا جائے گا۔

وفاقی وزیر نے مزید کہا کہ والدین بچوں کوویکسین پلائیں گے تووائرس سے محفوظ رہیں گے ورنہ یہاں بھی بھگتیں گے، آخرت میں بھی اللہ کو جواب دینا پڑے گا۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں