کراچی : پاک سرزمین پارٹی کے سربراہ مصطفیٰ کمال کا کہنا ہے کہ مہاجرو! میں نے تمہارےراستے سے کانٹے چننے ہیں، مہاجروں کو ایم کیوایم یا بانی ایم کیوایم سےجوڑنا تضحیک ہے، لڑائی سے فائدہ اٹھانے کا تاثر نہ جائے اس لیے خود کو الگ رکھا۔
تفصیلات کے مطابق چیئرمین پی ایس پی مصطفیٰ کمال نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ کراچی میں سیاسی معاملات پرآج مؤقف رکھ رہےہیں ، کراچی میں جو ہورہا تھا اس میں کسی طرح شامل نہیں ہوئے، لیاقت آباد کاجلسہ تصدیق ہےکہ کراچی کےعوام پی ایس پی کیساتھ ہیں۔
مصطفیٰ کمال کا کہنا تھا کہ لڑائی سے فائدہ اٹھانے کا تاثر نہ جائے اس لیے خود کو الگ رکھا، 35سال کے رشتے سے وابستہ لوگوں سےعلیحدگی اختیار کی، علیحدگی اختیارکرکے حق کی آواز بلند کی، پی ایس پی تیزی سےابھرنےوالی جماعت ہے۔
مزید پڑھیں : سازشوں کو ناکام بنا دیا، اب پی ایس پی کراچی کے مسائل کا اکلوتا حل ہے: مصطفیٰ کمال
پی ایس پی سربراہ نے کہا کہ تاثردیا جارہا ہے مہاجر بانی ایم کیوایم یا ایم کیوایم کیساتھ ہیں، مہاجروں کو ایم کیوایم یا بانی ایم کیوایم سےجوڑنا تضحیک ہے، آج مہاجروں کے پاس عزت نفس بحال رکھنے کا آپشن موجود ہے، میں کراچی کے لاپتہ افرادکے لیے رویا تھا، ہم نےکراچی کےرہنے والوں کے حقوق کے لیے دھرنا دیا۔
انکا کہنا تھا کہ میں اسٹیبلشمنٹ سےلاپتہ افراد کے لیے بات کرتاہوں، میں بندکمروں اورسب کےسامنےان کےلیےہاتھ جوڑتاہوں، مہاجروں نے پی ایس پی کا ساتھ تو پہلے دن سے ہی دے دیا ہے، انھوں نے سوال کیا کہ کیا ہم مہاجرنہیں ہیں ،ہمیں پہلے دن سے مہاجر ہونے پر فخر ہے ؟ کیامیں دیگرقوموں کے افرادکو اپنے پاس سے بھگادوں؟
چیئرمین پی ایس پی نے کہا کہ مہاجرو!میں نےتمہارےراستےسےکانٹے چننےہیں، مختلف قومیں اس دنیامیں ہماری پہچان کے لیے ہیں، ہم صرف امت ہونے کے ناطےسے پہچانے جائیں گے۔