جمعرات, دسمبر 26, 2024
اشتہار

سندھ حکومت پیسے لیکر بھرتیاں کررہی تھی، جسے ہم نے رکوایا، مصطفیٰ کمال

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی: ایم کیو ایم پاکستان کے رہنما مصطفیٰ کمال نے کہا ہے کہ صوبائی حکومت پیسے لیکر لوگوں کی بھرتیاں کررہی تھی، ہائیکورٹ نے نوکریوں کے حوالے سے اسٹے دیدیا ہے۔

ایم کیو ایم پاکستان کے رہنماؤں کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے مصطفیٰ کمال نے کہا کہ بغیر میرٹ کے نوکریاں دی جارہی تھیں جسے ہم نے رکوایا، تمام کارروائیاں ہماری نظروں میں ہیں۔

مصطفیٰ کمال نے کہا کہ افسران کو کہنا چاہتا ہوں تمہارا پیچھا نہیں چھوڑینگے، ہمیں روزگار دینے پر مسئلہ نہیں لیکن میرٹ کی دھجیاں اڑائی جارہی ہیں۔

- Advertisement -

انہوں نے کہا کہ ایم پی ایز اور ایم این ایز کو کوٹہ دیا گیا، سکھر کے آئی بی اے ٹیسٹ پاس کرینگے تو کراچی میں نوکری ملے گی، کراچی کا کونسا بچہ کراچی سے سکھر ٹیسٹ دینے جائے گا۔

ایم کیو ایم رہنما کا کہنا تھا کہ بلاول بھٹو کشمیریوں کا کیس نریندرمودی سے لڑ رہے ہیں مگر نریندر مودی جو کشمیر میں کر رہا ہے وہی سندھ میں ہورہا ہے، کراچی کا پانی چوری کر کے بیچا جارہا ہے، ہمیں صحیح نہیں گنا جارہا۔

Comments

اہم ترین

مزید خبریں