ہفتہ, مارچ 22, 2025
اشتہار

مہاجروں نے بات مان لی لیکن شیطان ابھی زندہ ہے، مصطفیٰ کمال

اشتہار

حیرت انگیز

کوئٹہ : پاک سرزمین پارٹی کے چیئرمین مصطفی کمال نے کہا ہے کہ مہاجروں نے میری کی بات مان لی ہے لیکن شیطان ابھی زندہ ہے،کراچی سے باہر سیٹ نہ جیتنے کا طعنہ دینے والے احمقوں کی جنت میں رہتےہیں۔

ان خیالات کااظہارانہوں نے کوئٹہ میں پی ایس پی ورکرز کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے کیا، کنونشن میں انیس قائم خانی، رضا ہارون سمیت دیگر مرکزی و مقامی رہنماء شریک ہوئے۔

کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے مصطفی کمال کا کہنا تھا کہ پرتپاک استقبال اور کنونشن میں کارکنوں کی تعداد نے ان کا حوصلہ بڑھایا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ مجھے طعنہ دیا جاتا ہے کہ پاکستان کے کسی شہر سے بھی سیٹ جیت کر دکھاؤ، طعنہ دینے والے احمقوں کی جنت میں رہتے ہیں۔

مصطفیٰ کمال نے اپنے خطاب الزام لگایا کہ میئر کراچی وسیم اختر پنشن کے12لاکھ روپے کا چیک جاری کرنے پر چھ لاکھ روپے وصول کرتے ہیں۔

انہوں نے مہاجروں کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ نام نہاد لیڈر آپ کے کندھے استعمال کرکے نفرتیں پھیلاتے ہیں، تاہم مہاجراب ان کی بات مان چکے ہیں لیکن شیطان ابھی زندہ ہے۔

پی ایس پی کے چیئرمین کا کہنا تھا کہ میرا نظریہ لوگوں کو جوڑنا ہے ،نفرتوں سے لیڈر نہیں غریب مرتے ہیں، انہوں نے کارکنوں کو ہدایت کہ وہ ان کا پیغام گھرگھر پہنچائیں۔


مزید پڑھیں: ایم کیوایم قومی سلامتی کا مسئلہ ہے، دفن کرنا ضروری ہے، مصطفیٰ کمال


  کنونشن سے خطاب میں رضا ہارون اور دیگر رہنماؤں کا کہنا تھا کہ ملک کو ان حالات میں اتحاد و اتفاق لانے والی قیادت کی ضرورت ہے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں