جمعہ, جولائی 4, 2025
اشتہار

شہر میں دو سال پہلے سچ بولنے کی سزا موت تھی: مصطفیٰ کمال

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی: پاک سرزمین پارٹی کے سربراہ مصطفیٰ کمال نے کہا ہے کہ عوام ساتھ نہ دیتے تو آج ہم یہاں تک نہیں پہنچ پاتے، شہر میں دو سال پہلے سچ بولنے کی سزا موت سمجھی جاتی تھی۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے پی ایس پی کے جنرل ورکرز اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا، مصطفیٰ کمال کا کہنا تھا کہ ہماری پارٹی میں کسی کو ایم پی اے یا ایم این اے بننے کی کوئی خواہش نہیں، پی ایس پی کی جدوجہد انسانیت کی فلاح کے لیے ہے۔

انہوں نے کہا کہ عوام ساتھ نہ دیتے تو ہم گھر سے باہر بھی نہیں نکل سکتے تھے، پی ایس پی کی جدوجہد خالصتاً عوام کی فلاح کے لیے ہے، ماضی میں جو حال شہر کا تھا اسے ہم نے تبدیل کیا، پہلے لوگ سچ بولنے سے ڈرتے تھے۔

مصطفیٰ کمال نے ’پاک سرزمین‘ پارٹی کے قیام کا اعلان کردیا

ایم کیو ایم میں جاری پارٹی تنازعات سے متعلق تبصرہ کرتے ہوئے مصطفیٰ کمال کا کہنا تھا کہ مہاجروں کے نام نہاد رہنماؤں کے رویوں کو دیکھ کر ایسا لگتا ہے جیسے یہ کبھی کونسلر بھی نہیں بنے۔

خیال رہے ایم کیو ایم کے گڑھ کے ایم سی گراؤنڈ پی آئی بی میں آج پاک سرزمین پارٹی نے یوم تشکر روکرز اجلاس منعقد کیا جس میں پارٹی سربراہ سمیت مرکزی رہنماؤں اور پارٹی کاکنان نے شرکت کی، اس موقع پر صدقے کے بکرے بھی کاٹے گئے۔

مصطفیٰ کمال تئیس مارچ کو پارٹی کے نام کا اعلان کریں گے

واضح رہے مصطفیٰ کمال اور انیس قائم خانی نے 3 مارچ 2016 کو کراچی کی سیاست میں ایک نئی حل چل پیدا کرتے ہوئے پاک سرزمین پارٹی کے قیام کا اعلان کیا تھا۔


خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں، مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کےلیے سوشل میڈیا پرشیئر کریں۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں